Meet the Eminent Writerسیریز کے تحت مایہ ناز ادیب ،شاعر، محقق ،صحافی، افسانہ نگار جناب خوش دیو مینی کے ساتھ ایک ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی پہلی نشست کے دوران صدارت کے فرائض کلچرل اکیڈمی کے سابقہ نائب صدر و سابقہ سیکریٹری ظفراقبال منہاس نے انجام دئے جبکہ عبدالرشید قریشی کرناہی اور خوش دیو مینی کی اہلیہ محترمہ کملیش مینی بطورِ مہمان خصوصی ایوان صدارت میں موجود تھے اور ڈاکٹر مرزا فاروق انوار انچارج ڈیویژنل آفس کشمیر بطورِ میزبان ایوان صدارت میں موجود رہے۔نشست کے دوران نوجوان محقق و افسانہ نویس زبیر احمد قریشی نے خوش دیو مینی کی مختلف ادبی،شعری، تمدنی ، سماجی و صحافتی خدمات پر اپنا مقالہ پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا۔ تقریب کے دوران خوش دیو مینی نے اپنی زندگی اور ادبی زندگی کے طویل سفر کے حوالے سے مفصل گفتگو کی اور حاضرین کے استفسارات کے جوابات آپ نے مفصل طور پر تجربات کی روشنی میں دئے۔ اس نشست کے دوران محمد سلیم بیگ، عبدالرشیدلون غمگین، میر غلام حیدر ندیم، محمد منشاخاکی، میاں ارشاد قمر، پرویز مانوس، جناب عبدالسلام کوثری، سلیم ساگر، عبدالواحد منہاس، جاوید اقبال خان، محمد ایوب خان ، منظور منہاس، جناب عطا اللہ ممتاز، عقیل عباسی، بلال احمد خان، ذاکر حسین چاڑک، لیاقت عباس، مقبول ساجد، تاج الدین تاج، عبدالقیوم ڈار، محمد اقبال لون، نظیر دلجانی، گلاب الدین جزا، محمد رفیق زخمی، عبدالمجید زندہ دل، مشکور احمد شاد، اشفاق دانش ترک، محمد عبداللہ ناطق، امتیاز احمد خان، خورشید منور، عبدالروف قریشی کے علاوہ پہاڑی زبان کے کئی نامور ادیبوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی دوسری نشست میں ایک مشاعرہ بھی منعقدہوا جس میں تقریبا دو درجن شعراءنے شرکت کی۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض مدیر شیرازہ پہاڑی محمد ایوب میر نے انجام دئے۔












