Daily Aftab
18 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

چنار بک فیسٹیول 2025: سہ روزہ ادبی و تخلیقی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

by Online Desk
09 اگست 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اردو میں ای-پبلشنگ پر مذاکرہ

سری نگر/ نئی دہلی: چنار بک فیسٹیول 2025 میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی اور شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ‘نئی نسل میں ادبی و تخلیقی مہارتوں کی نشوونما’ آج اختتام پذیر ہوا۔ اس اختتامی سیشن میں استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنا اور ان کے تخلیقی سفرکو پرواز عطا کرنا تھا۔انھوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ جو کچھ آپ سوچ رہے ہیں اس پر اعتماد کے ساتھ عمل کیجیے کیونکہ آپ کی سوچ اور آپ کا نقطہ نظر تازہ اوربہتر ہے۔ انھوں نے شرکا سے کہاکہ آپ میں بے پناہ پوٹینشیل موجودہے اور آپ کے درمیان سے ہی کل بڑے لکھنے والے کہانی کار اور تخلیق کار پیدا ہوں گے۔ مہمان خصوصی پروفیسر محمد مبین(وائس چانسلر،کلسٹریونیورسٹی)نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اچھی تخلیق کے لیے مطالعہ بہت ضروری ہے جب تک آپ اچھے قاری نہیں بنیں گے تب تک آپ اچھے تخلیق کار اور کہانی نویس نہیں بن سکتے۔انھوں نے کہاکہ مطالعہ نہ صرف زبان و بیان میں مہارت پیدا کرتاہے بلکہ تخیل کو بھی جلا بخشتاہے اور نئے خیالات کو بھی جنم دیتاہے۔مہمان اعزازی وحشی سعید (ممتاز فکشن نگار و ناقد) کا تحریر کردہ پیغام سلیم سالک (نوجوان ادیب اور ایڈیٹر،کلچرل اکیڈمی،جموں و کشمیر) نے پیش کیا۔ انھوں نے پیغام میں اس ورکشاپ کی تعریف کی اور کہاکہ اس طرح کا ورکشاپ مسلسل ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ملتے رہیں۔ڈاکٹر کوثر رسول (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو،کشمیریونیورسٹی) نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ورکشاپ میں شرکا نے بڑے ذوق و شوق سے سیشنز میں حصہ لیا اور کہنہ مشق فکشن رائٹرز سے بھرپوراستفادہ کیا۔ مجھے پوری امید ہے کہ نوجونواں نے جو کچھ سیکھا ہے اس کی روشنی میں وہ اچھی اور بہترین کہانیاں لکھیں گے۔اظہار تشکر ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی(اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اکیڈمک، این سی پی یوایل) اورنظامت ڈاکٹر راشد مقبول(اسسٹنٹ پروفیسر،میڈیا ایجوکیشن ریسرچ سینٹر،کشمیر یونیورسٹی) نے کی۔
اختتامی اجلاس سے قبل ورکشاپ کی تین نشستیں ہوئیں۔پہلی نشست ’اسٹوری سرکلز ‘ میں شرکا کے ذریعے کہانیوں کی گروپ پیشکش ہوئی۔اس سیشن میں مینٹورس ڈاکٹر نذیر مشتاق (مشہور کہانی کار و میڈیکل ڈاکٹر)،ممتاز انگریزی فکشن نگارڈاکٹر مشتاق برق،مشہور فکشن نگار و ادیب جناب راجا یوسف اور معروف کہانی کار جناب ناصرضمیر شریک ہوئے۔اس سیشن کی نظامت ڈاکٹر محمد ذاکر (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو،کشمیر یونیورسٹی)نے کی۔دوسرا سیشن ’افسانے کی بیانیہ تکنیک اور ادبی اسالیب: تخلیقی اظہار،ساخت اور اسلوب نگارش کی عملی رہنمائی‘کے حوالے سے ہوئی۔اس سیشن کے اسپیکرس ڈاکٹر مشتاق حیدر(اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ اردو،کشمیر یونیورسٹی)اور پروفیسر منیجا خان (صدر شعبہ انگریزی،اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،اونتی پورہ، کشمیر) تھے۔نظامت کے فرائض سلیم سالک نے انجام دیے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
دہلی کے جیت پور علاقہ میں 100 فیٹ اونچی دیوار منہدم ہونے سے 8 افراد کی موت، ملبہ ہٹانے کا عمل جاری

دہلی کے جیت پور علاقہ میں 100 فیٹ اونچی دیوار منہدم ہونے سے 8 افراد کی موت، ملبہ ہٹانے کا عمل جاری

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

چنار بک فیسٹیول 2025: سہ روزہ ادبی و تخلیقی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
تازہ ترین خبریں

چنار بک فیسٹیول 2025: سہ روزہ ادبی و تخلیقی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

09 اگست 2025
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے
تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے

03 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d