Daily Aftab
17 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

by Online Desk
17 اکتوبر 2026
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


نئی دلی نے جموںوکشمیر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ہے
سرینگر /17اکتوبر / این این بی // دھونس و دباو ¿، ہراسانی، خوف و ہراس، ناانصافی اور طاقت کے بل بوتے پر لوگوں کی آواز دبانے اور انہیں آئینی و جمہوری حقوق سے محروم کرنے کی جمہوریت میں کوئی گنجائش نہیں ہے کی بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ملک کا آئین بھی اس قسم کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتا۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے آئین اور جمہوری اصولوں کے تحت ہر شہری، خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا طبقے سے ہو، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور اپنے جائز حقوق کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔ ان حقوق کا احترام کرنا ایک جمہوری معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی خطے اور شہری کو اس کے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر کیساتھ بھی سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا گیا ہے۔ پہلے جموں وکشمیر کے عوام کی رائے پوچھے بغیر ہی یہاں کی خصوصی پوزیشن چھینی گئی اور اس تاریخی ریاست کے دو ٹکڑے کئے گئے اور ریاست کا درجہ بھی چھینا گیا۔ جموں و کشمیر کے عوام سے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں وعدہ کیا گیا تھا کہ الیکشن کے فوری بعد ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا لیکن الیکشن کے دو سال گزر جانے کے باوجود بھی اس سمت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ جو اختیارات ایک یوٹی حکومت کو ہوتے ہیں جموں و کشمیر کے عوامی حکومت کو ان اختیارات سے بھی محروم رکھا گیا ہے، ایل جی انتظامیہ جمہوری حکومت کے کام میں ٹانگ اڑانے اور روڑے اٹکارنے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانی دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی اور مذہبی نابرابری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری و آئینی اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر من پسند فیصلے صادر کرنا اور ذاتی یا سیاسی مفادات کی خاطر اختیارات کا استعمال کرنا ملک اور قوم کے مفادات کے منافی ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ ملک کے اتحاد و یکجہتی کو بھی کمزور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا سیکولر تشخص اور آئین ہمیشہ دنیا بھر میں ملک کی پہچان اور فخر کا باعث رہے ہیں، لیکن آج ان بنیادی اقدار کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ مذہبی بنیادوں پر نفرت اور امتیازی رویوں کو فروغ دینا، اقلیتوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور ان کے آئینی حقوق کو پامال کرنا کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی پالیسیوں اور طرزِ عمل سے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جو ملک کے سیکولر اور جمہوری کردار کیلئے باعثِ تشویش ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مذہبی مقامات کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کے خلاف بلڈوزر کارروائیوں پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی مقامات کا تقدس ہر حال میں برقرار رکھا جانا چاہئے۔ قانون کی حکمرانی کا تقاضا ہے کہ کسی بھی کارروائی میں آئینی ضمانتوں، قانونی طریقہ کار اور انصاف کے اصولوں کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ طاقت کے استعمال یا یک طرفہ اقدامات کے ذریعے کسی مخصوص طبقے کو نشانہ بنانا انصاف اور جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے زور دیا کہ ملک کی سالمیت، آزادی، اتحاد اور تعمیر و ترقی کیلئے آئین کی بالادستی، سیکولر اقدار کا تحفظ، قانون کی حکمرانی اور تمام مذاہب و طبقات کے ساتھ یکساں سلوک ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوسکتی ہے جب ہر شہری کے حقوق کا احترام ہو، اختلافِ رائے کو برداشت کیا جائے اور کسی کو بھی مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر خوف و ہراس یا ناانصافی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

اسی بارے میں

سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025

اہم خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا
بین اقوامی

چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا

05 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d