بھونچال سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
سرینگر/23اکتوبر//کشتواڑ میں سوموار اور اتوار کی درمیانی رات کو ہلکے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر پیمانے پر 3.5ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس دوران زلزلہ سے کسی بھی طرح کا جانی کا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلعے میں کَل تین اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آیا۔ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلعے میں کَل تین اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کا مرکز پانچ کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ اِس سے پہلے کَل ہی نیپال میں چار اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا۔ نیپال میں 24 گھنٹے سے بھی کم کی مدت میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ادھر راجوری میں محسوس کئے گئے ہلکے زلزلہ سے کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔














