Daily Aftab
27 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وائیرس سے کیسے بچا جاسکتا ہے ؟

by Online Desk
21 جولائی 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

عالمگیر وبائی وائیرس کورونا کی چوتھی لہر تشویشناک حد تک آگے بڑھ رہی ہے ظاہر ہے کہ اس سے جموں کشمیر کیسے بچ سکتا ہے یہاں بھی کورونا کیسوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے اور ہر روز ان معاملات میں اضافہ ہی ہورہا ہے ۔بدھ 20جولائی کو جموں کشمیر میں پازیٹو معاملات کی تعداد 434بتائی گئی جبکہ ایک مریض لقمہ اجل بن گیا ۔اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی تعداد جیسا کہ سرکاری طور پر بتایا گیا 111ہے ۔اب کی بار جموں میں کووڈ معاملات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔جب کہ اس کے ساتھ ہی اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ جموں میں نیا اومیکران وائیرنٹ پھیلنے لگاہے جس کی بنا پر محکمہ ہیلتھ نے ہائی الرٹ کا اعلان کرتے ہوے کہا لوگوں کے نام ایڈوائیزری جاری کردی ہے کہ وہ کوئی ایسی غفلت شعاری نہ برتیں جس سے ان کو اس حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔کیونکہ اومیکران کے کچھ نئے کیسز منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔کورونا کے کیسز کیوں بڑھنے لگے ہیں اس بارے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ غفلت شعاری برتنے لگے ہیں ۔بھیڑ بھاڑ ،مناسب دوری نہ رکھنا اور کھانے پینے کی چیزوں میں احتیاط نہ برتنے کی وجہ سے وائیرس بڑھنے لگا ہے ۔تاہم ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ صحت افزا مقامات اور دوسری جگہوں پر حد سے زیادہ بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے یہ وباءتیزی سے پھیلنے لگی ہے ۔کیونکہ اب تک جیسا کہ مشاہدے میں آیا ہے لوگ کسی بھی صورت میں جسمانی فاصلے نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی ماسکوں کا استعمال کرتے ہیں۔صابن سے ہاتھ دھونے یا سینیٹائیزرس کا استعمال کرنے کی بات ہی نہیں ہے ۔غرض حد درجہ بے احتیاطی برتنے سے بھی یہ وائیرس تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آکر اس کے شکار بن جاتے ہیں اور کئی زندگی کی جنگ بھی ہار جاتے ہیں ۔اب اس وائیرس سے کیسے بچا جاسکتا ہے اس کے لئے ہر ایک کو اپنی مدد آپ کرنی ہوگی اس کے لئے حکومت کچھ نہیں کرسکتی ہے جس نے ابھی تک ویکسین نہیں لی ہے اسے فوری طور ویکسین لینی چاہئے جس نے ویکسین کے دو ڈوز لئے ہیں اسے تیسرے ڈوز کے لئے ہسپتال ڈسپنسری وغیرہ کا رخ کرنا چاہئے اور فوری طور بوسٹر ڈوز لگانا چاہئے یہی بچنے کی راہ ہے بصورت دیگر یہ وبائی بیماری کسی کوبھی اور کسی بھی وقت لوگوں کو اپنا شکار بنا سکتی ہے ۔ماسک لگانے سے کوئی قیامت ٹوٹ نہیں پڑ سکتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ ماسک لگانے سے نہ جانے کیوں کتراتے ہیں جبکہ ماسک بنیادی طور پر نہ صرف کورونا وائیرس بلکہ دوسری بیماریوں سے انسان کو بچاتا ہے اس کے ساتھ ہی جسمانی دوری بنائے رکھنے سے بھی کسی بھی لاگ دار بیماری سے بچا جاسکتاہے ۔اسلئے خود کو اپنے اہل خانہ ،جان پہچان والوں کو اس وائیرس سے بچانے کی خاطر ہر صورت میں احتیاط برتنی چاہئے اور دوسروں لوگوں کو بھی احتیاط برتنے کی تلقین کی جانی چاہئے تاکہ اس وائیرس کا قلع قمع کیا جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی کےلئے امیدواروں کی ذات

وزیر دفاع راجناتھ24 جولائی کو جموں کا دورہ کریں گے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

وائیرس سے کیسے بچا جاسکتا ہے ؟

21 جولائی 2022
دہی کے حیرت انگیز فوائد
صحت

دہی کے حیرت انگیز فوائد

01 مئی 2024
وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈی کے مرگ میں نئے سائنس بلاک کا افتتاح کیا اور پیرنٹس-ٹیچرز میٹنگ میں شرکت کی۔
تازہ ترین خبریں

وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈی کے مرگ میں نئے سائنس بلاک کا افتتاح کیا اور پیرنٹس-ٹیچرز میٹنگ میں شرکت کی۔

09 اگست 2025
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڈگام میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا
تازہ ترین خبریں

ہماری توجہ تعلیم کو آزاد تحقیق کی نشو نما کے لئے ایک طاقتور ذریعہ بنانے پر ہے: منوج سنہا

15 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d