Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(شہر کے مضافات میں تیندوں کی موجودگی ؟)

by Online Desk
14 اپریل 2024
A A
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بڈگام کے بعد اب شہر سرینگر کے مضافات میں جنگلی درندوں کی موجودگی نے لوگوں میں تشویش پیدا کردی ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا جاے ۔گذشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر برابر اس قسم کی خبریں آرہی ہیں کہ گاندربل کے بعد احمد نگر میں کئی تیندوں کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا ۔اس دوران کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائیرل ہوا جس میں ایک تیندوے کو کسی کالونی میں رات کے دوران گھومتے ہوئے دکھایا گیا جس کے منہ میں کتا دبا ہوا تھا اور وہ اس سے بچنے کے لئے ہاتھ پاﺅں مار رہا تھا ۔اس ویڈیو کے ساتھ ایک شخص کی کمنٹری بھی سنائی دیتی ہے جو یہ دعویٰ کررہا ہے کہ یہ وہی تیندوا ہے جسے کچھ دن قبل احمد نگر میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اب یہ بقول اس کے یہ تیندوا ملہ باغ لال بازار میں رات کے دوران دیکھا گیا جس نے کئی کتوں کو اپنا نوالہ بنایا ۔چنانچہ اس سے اس پورے علاقے میں خوف و دہشت کی ایسی فضا قایم ہوگئی کہ اس علاقے میں رہنے والے لوگوں نے اپنے بچوں کو کمروں میں بند کرکے رکھ دیا ہے اور وہ انہیں گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور وسیع علاقے میں لوگ نماز فجر اور عشاءگھروں میں ہی ادا کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔اسی دوران یہ خبر بھی سوشل میڈیا پر گشت کرنے لگی ہے کہ بڈگام کے اومپورہ علاقے میں مزید دو درندوں کو دیکھا گیا جس کے نتیجے میں لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں میں دبکے رہے ۔اس سے قبل جنگلی تیندوں نے اس علاقے میں دو معصوم بچوں کی جانیں لیں ۔حد یہ ہے کہ دونوں بچے اپنے گھروں کے باہر صحن میں کھیل رہے تھے ۔اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس تیندوے کو آدم خور قرار دیکر اسے مارڈالنے کے احکامات صادر کئے ۔چنانچہ کئی دنوں تک اس تیندوے کو تلاش کرنے کے بعدجب اسے مارا گیا تو اس کے صرف دس پندرہ دنوں بعد بڈگام کے ہی اومپورہ علاقے میں تیندوں کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا ۔یہ کیا مصیبت ہے ؟ لوگ یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں ۔اس سے قبل ان ہی کالموں میں اس بات کی وضاحت کی جاچکی ہے کہ جنگلوں میں درختوں کی بے تحاشہ کٹائی کے نتیجے میں جنگلی جانور خوراک اور پناہ گاہوں کی تلاش میں انسانی بستیوں میں داخل ہونے لگے ہیں لیکن وہ زیادہ تر معصوم بچوں کو ہی اپنا نوالہ بناتے رہے ۔اب شہر کے مضافاتی علاقے ملہ باغ لال بازار میں لوگون میں جو خوف پایا جاتا ہے اسے کس طرح دور کیا جاسکتاہے ؟اب ساری نظریں محکمہ وایلڈ لایف پر جمی ہوئی ہیں ۔لوگ چاہتے ہیں کہ محکمہ فوری طور پر حرکت میں آکر اس تیندوے کو ٹھکانے لگادے ۔اس سے قبل کہ مذکورہ تیندوا آدم خود بن جاے بہتر یہی ہے کہ ان مقامات جہاں سے تیندوے کی نقل و حرکت کی امید ہے میں پھندے نصب کئے جائیں اور ان میں چارہ رکھ کر تیندووں کو پکڑنے کے لئے ہر وہ طریقہ کار استعمال کیا جاے جو انتہائی ضروری تصور کئے جائیں ۔اس میں تاخیر کی اب کوئی گنجایش نہیں ۔شہر کے لوگ پریشان حال ہیں ۔محکمے پر یہ ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ فوری طور حرکت میں آکر تیندوں کو پکڑ لے ۔اس کے ساتھ ہی محکمے کے اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ فوری طور اس سارے معاملے کی تحقیقات کرے کہ جنگلوں سے تیندوں کا نکل کر انسانی بستیوں مین گھس جانے کے پیچھے کون کون سے محرکات کار فرما ہیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
 وزیراعظم  مودی 14 فروری کو قطر  جائیں گے

ملک کو کرپٹ سیاست دانوں سے چھٹکارا ملے گا ۔ وزیر اعظم

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس،اسکول بند، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی
ادارتی

(شہر کے مضافات میں تیندوں کی موجودگی ؟)

14 اپریل 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d