Daily Aftab
14 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

by Online Desk
16 اگست 2025
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کشتواڑ سانحے میں اب تک ساٹھ سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ کئی سو زخمی ہوگئے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بھی تقریباً دو سو بتائی گئی ۔ان سانحے میں جو یاتری جاں بحق ہوئے ان میں بچے اور عورتیں بھی شامل بتائی گئیں ۔لیکن اصل صورتحال کیا ہے کتنے لوگ اس سانحے کا شکار ہوگئے اس بارے میں ابھی تک وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتاہے کیونکہ ابھی بھی ملبے کے نیچے تلاشی کاروائی جاری ہے اور گمشدہ افراد کے بارے میں فہرست مرتب کی جارہی ہے ۔کشتواڑ کے دور افتادہ گاﺅں میں چسوتی مچل مندر کی یاترا پر آنے والے یاتریوں پر کس طرح قیامت ٹوٹ پڑی اس کا ان کو احساس نہیں تھا ۔سالانہ مچل یاترا 25جولائی سے شروع ہوکر 5ستمبر تک جاری رہتی ہے ۔اس دوران بھارت کے کونے کونے سے عقیدت مند اس یاترا پر آتے ہیں لیکن 14اگست کی دوپہر اس وقت وہاں قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی جب موسلادھار بارشوں کے دوران اچانک بادل پھٹ گئے اور جس کے نتیجے میں طوفانی سیلاب نے چاروں طرف کہرام مچادیا ۔سیلابی ریلے اپنے ساتھ بڑی بڑی چٹانیں ،درخت اور بھاری مٹی کے تودے بہا کر لے گئے اس طوفانی ریلی کی زد میں کئی چھوٹے چھوٹے پل ،مکان ،عبادت گاہیں ،دکانیں اور گاڑیاں آگئیں جو تنکے کی طرح نیچے کی جانب بہہ گئیں ۔ان مین موجود افراد میں سے بہت کم لوگ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوسکے جبکہ زیادہ تر اس طوفانی ریلے کے ساتھ بہہ گئے اور آخری اطلاعات ملنے تک ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔9.500فٹ بلندی پر واقع ساڑھے آٹھ کلو میٹر کا سفر چسوتی گاﺅں سے شروع ہوتا ہے یاتریوں کے لئے لنگر ،قیام کے لئے ڈھانچے وہاں موجود تھے جبکہ وہاں رہایشی بستیاں بھی موجود تھیں لیکن ایک ہی پل میں سب کچھ ملیا میٹ ہوگیا ۔اس سانحے سے ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور ہر دل خون کے آنسو رونے لگا۔یاتریوں کوکیا پتہ تھا کہ ان کی اس یاترا کے دوران اس طرح کا سانحہ پیش آے گا ۔بچے ماﺅں سے جدا ہوگئے ۔بھائی بہن سے بچھڑ گیا ،باپ اپنے خاندان سے جدا ہوگیا ۔غرض کسی کو معلوم نہیں کہ اس کے افراد خانہ اور عزیز و اقارب کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں ۔ایک سیکورٹی افسر نے بتایا کی چونکہ یہ سارا علاقہ انتہائی کٹھن ہے اسلئے ابھی تک لاپتہ افراد کاپتہ نہیں چلایا جاسکا ہے ۔اگر چہ کسی کسی کا پتہ چلا لیکن لا پتہ افراد کی تعداد کتنی ہے کتنے افراد زخمی ہیں ابھی اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں بتایا جاسکتاہے ۔لاپتہ افراد کی تلاش کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔اور اصل صورتحال کے بارے میں ایک دو دنوں کے اندر اندر پتہ چل سکتاہے ۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس طرح موسم کی قہر سامانیوں سے کس طرح بچا جاسکتاہے ۔اس بارے میں حکومت کو ماہرین ارضیات کے ساتھ رابطہ قایم کرکے ان سے مشورہ کرنا چاہئے ۔ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ پہاڑوں کی ڈھلوانوں پر تعمیراتی ڈھانچے کھڑے کرنے کی اجازت دے کر ecosystemمیں خلل پڑ رہا ہے ۔بے تحاشہ درختوں کی کٹائی نے رہی سہی کسر پوری کردی ۔اس کے علاوہ جن راستوں سے پانی بہتا رہتا ہے ان پر بھی لوگوں نے مکان تعمیر کئے اس سے پانی کی قدرتی گذر گاہیں مسدود ہوکر رہ گئیں ۔پانی نکلنے کے راستے خطہ منحنی کی طرح ٹیڑھے میڑھے ہونے لگے ۔یہ بھی بادل پھٹنے کے بعد ہونے والی تباہی کی ایک وجہ بن سکتی ہے ۔اسلئے حکومت کو اس بارے میں غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آیندہ اس طرح کا سانحہ پیش نہ آسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(جی ایس ٹی 5فیصد کم کرنیکی یقین دہانی)

07 جولائی 2025
Next Post
 اڑی اور بالاکوٹ حملے مغربی محاذ پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا  معقولجواب تھے۔ وزیر خارجہ

 وزیر خارجہ  جئے شنکر  جمہوریہ کوریا کے  وزیر خارجہ کا  خیر مقدم کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کانگریس ناکام ہوا: ڈاکٹر جتندرا سنگھ
تازہ ترین خبریں

مودی حکومت جموں و کشمیر کے تمام خطوں کی مساوی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

20 جولائی 2024
بھارت افریقی  ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا کلیدی محرک ہے ۔ پیوش گوئل

28 جولائی 2023
’’ پازیٹیو  کشمیر‘‘نے  شری رام مندر ایودھیا کے لیے کشمیری زعفران پیش کیا
تازہ ترین خبریں

’’ پازیٹیو  کشمیر‘‘نے  شری رام مندر ایودھیا کے لیے کشمیری زعفران پیش کیا

17 جنوری 2024
اعضاءکے عطیہ کو عوامی تحریک بنانے پر زور
تازہ ترین خبریں

ہندوستان فارما میڈیکل آلات کے شعبوں میںآر اینڈ ڈی کو فروغ دینے کیلئے قومی پالیسی متعارف کرانے کے آخری مراحل میں ہے۔  منڈاویہ

20 اگست 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d