Daily Aftab
12 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

by Online Desk
25 اگست 2025
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

موسم نے پھر سے قہر ڈھانا شروع کردیا ہے اور اس بار جموں اور خطہ پیر پنچال میں طغیانی کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔پٹھان کوٹ جموں شاہراہ پر ایک بڑے پل میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور اس پل کو آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ۔اس شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت اگرچہ روک دی گئی لیکن چھوٹی گاڑیوں کے لئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں ۔شاہراہ پر اس مضبوط پل میں دراڑیں کیونکر پڑ گئیں اس بارے میں ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ پل مسلسل بارشوں سے ہوئے پانی کے تیز بہاو کو برداشت نہ کرسکا اور اس میں دراڑیں پڑ گئیں جس پر عوامی حلقوں میں تعجب کا اظہار کیا جارہا ہے ۔اسی طرح جموں خطے میں کئی دوسرے مقامات پر بھی چھوٹے چھوٹے پلوں کو نہ صرف نقصان پہنچا بلکہ کئی ڈھانچے بھی سیلاب کے پانی میں بہہ گئے ۔یہی حال خطہ چناب اور پیر پنچال خطے میں بھی دیکھنے کو ملا ہے ۔جموں شہر میں سیلابی صورتحال اس قدر گھمبیر بن گئی کہ سیلاب کا پانی آئی آئی ایم ہوسٹل میں داخل ہوا جس کے نتیجے میں ہوسٹل میں قیام پذیر طلبہ اور طالبات پھنس گئے جن کو بحفاظت ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیموں نے باہر نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچادیا ۔کہا جارہا ہے کہ قریب سات فٹ اونچا پانی نزدیکی نالے میں طغیانی آنے کے بعد براہ راست ہوسٹل بلڈنگ میں گھس گیا اور ہوسٹل کی نچلی منزل میں جتنے بھی کمرے تھے وہ سب کے سب زیر آب آگئے ۔چنانچہ کشتیوں اور دیگر جدید آلات کو بروے کار لاکر خوفزدہ طلبہ کو باہر نکالا گیا ۔اب اس موقعے پر ایڈ منسٹریشن کو اس بارے میں صحیح فیصلہ لینا ہوگا یعنی قریبی نالے کی فوری طور پر کھدائی یعنی ڈرجنگ کا انتظام کیا جانا چاہئے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا جاے گا تو دوسری مرتبہ پھر سے سیلاب کا پانی نہ صرف اس ہوسٹل بلکہ آس پاس کی دوسری عمارتوں میں گھس کر مالی اور جانی نقصان کا سبب بن سکتاہے ۔سال 2014میںجب وادی مین خطرناک سیلاب آیا تو اس سے کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا وہ قارئین کرام کو معلوم ہی ہے لیکن اس کے فوراً بعد دریائے جہلم کی ڈرجنگ کی گئی کیونکہ ماہرین نے بتایا کہ اگر دریائے جہلم کی وقفے وقفے سے چونکہ ڈرجنگ نہیں کی گئی تھی جس کے نتیجے میں سیلاب نے تباہی مچادی ۔اس کے بعد نہ صرف جہلم بلکہ بعض دوسرے ندی نالوں کی بھی ڈرجنگ کی گئی ۔ماہرین کے مطابق سیلاب سے تباہی کی بڑی وجہ ندی نالوں اور دریاﺅں کے کنارے اور اس کے آس پاس ناجائیز تعمیرات بھی ہے ۔جب تک ان تعمیرات کو ہٹایا نہیں جاے گا تب تک معمولی بارشوں سے باڑھ آسکتی ہے جو کبھی کبھار انتہائی سخت ثابت ہوسکتی ہے ۔جموں کشمیر کا کوئی بھی خطہ ہوجموں ہو پیر پنچال ہو یا خطہ چناب ہو ہر جگہ ندی نالوں کی جب تک مناسب طریقے پر ڈرجنگ نہیں کی جاے گی تب تک سیلاب کا خطرہ سرپر منڈ لاتا رہے گا۔وادی میں بھی اسی طرح جہلم اور اسکی معاون ندی نالوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ موسم انتہائی رنگ پکڑنے لگے ہیں یعنی گرمی کے موسم میں سخت گرمی اور سردی کے موسم میں سخت سردی ۔اسلئے انسانی جان و مال کو بچانے کے لئے ہر طرح کے بچاﺅ اقدامات کو بروئے کار لاکر موسم کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کیا جاسکتاہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(جی ایس ٹی 5فیصد کم کرنیکی یقین دہانی)

07 جولائی 2025
Next Post
ہندوستان اور بھوٹان نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تکنیکی تعاون پر مفاہمت نامے پر دستخط کیے

ہندوستان اور بھوٹان نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تکنیکی تعاون پر مفاہمت نامے پر دستخط کیے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں)

15 نومبر 2022
اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟
ادارتی

اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟

30 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d