Daily Aftab
17 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

by Online Desk
11 اگست 2025
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

79ویںیوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔جہاں سرکاری سطح پر ان تقریبات کو احسن طریقے پر انجام دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں سکول طلبہ اور طالبات کو بھی اس دن کی اہمیت اور افادیت سے روشناس کرانے کے لئے بحث مباحثوں ،نمایشوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ڈویثرنل کمشنر نے لوگوں کو تقریبات میں بڑے پیمانے پر شرکت کی دعوت دی ہے اور لوگوں سے کہا کہ ان کے شناختی کارڈ ہی دعوت نامے تصور کئے جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ تقریب کی تیاریاں بشمول سیکورٹی ،پارکنگ اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور اب گھر گھر ترنگا مہم کے سلسلے میں تیاریاں کی جارہی ہیں ۔اس کے علاوہ ترنگا ریلیاں بھی نکالنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔سکول بچے اور بچیاں ان ریلیوں میں حصہ لینے کے لئے پُر عزم دکھائی دے رہی ہیں ۔سکول طلبہ بھی تیاریوں میں لگے ہیں۔وادی کے سب یعنی دس کے دس اضلاع میں یوم آزادی کی تقریبات منانے کے لئے لوگوں میں اچھا خاصا جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ان اضلاع میں حب الوطنی کے جذبے کی لہر جاری ہے ۔تعلیمی اداروں میں قوم پرستی کے جذبے کو ابھارنے کے لئے متحرک اور تخلیقی سرگرمیاں منظم طریقے پر دیکھی جارہی ہیں ۔ترنگے کی رنگا رنگ آرٹ اور کرافٹ کی نمایشوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔طلبہ قومی پرچم سے متاثرہ آرٹ اور کرافٹ کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔ان نمایشوں میں طلبہ کے ثقافتی اور فنکارانہ ہز کے اظہار کی لگن صاف دکھائی دے رہی ہے ۔فن پاروں کی بھی نمایش کی جارہی ہے ۔کئی اضلاع میں ہر گھر ترنگا مہم کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوا ہے جن میں طلبہ ،نوجوان ،سرکاری اہلکار ،سیکورٹی اہلکار اور دیگر متعلقین کی پر جوش شرکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔ان اضلاع میں حب الوطنی کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ چلایا جارہا ہے جو 15اگست تک جاری رہے گا۔مہم کی اہم جھلکیوں میں دیواروں پر پینٹنگ ،اور سجاوٹ ،راکھی سازی اور رنگولی مقابلوں کے ساتھ ساتھ ترنگا تھیمز اور تخلیقی آرٹ اور کرافٹ شامل ہے شرکا قوم کے لئے غیر متزلزل خدمات کا اعتراف کرتے ہوے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔یہ فخر کا مقام ہے کہ قوم 79واں یوم آزادی منارہا ہے اور ہم سب اس میں شامل ہورہے ہیں ۔آزادی کے ان برسوں میں قوم نے زبردست ترقی کی ہے ۔جس کا اعتراف دنیا بھر کے ممالک کررہے ہیں ۔بھارت کی اکانومی دوسرے ہم پلہ ملکوں سے کافی آگے ہے ۔ملک میں تعلیم کا گراف بہت زیادہ اوپر چڑھ گیا ہے ۔صنعت و حرفت نے ترقی کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ کررکھ دئے ہیں ۔تیس برسوں کی تباہی سے نکل کر جموں کشمیر چونکہ ترقی کی اور بڑھ رہا ہے یہاں یوم آزادی منانے کے لئے نہایت ہی عمدہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔لوگوں نے اپنے اس عزم کو بار بار دہرایا ہے کہ وہ ہر صورت میں ملک و قوم کی حفاظت کرینگے اور ایسا کوئی کام نہیں کرینگے جس سے ملک و قوم کمزور ہوجاے گا۔کشمیری عوام میں حب الوطنی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لینگے بلکہ یوم آزادی کی دیگر تقریبات میں جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہونگے ۔ترنگا مہااتسو کے تحت کل یعنی 12اگست کو ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا کے حوالے سے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جو تقریبات منعقد ہونے جارہی ہیں ان میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد شامل ہو رہی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(جی ایس ٹی 5فیصد کم کرنیکی یقین دہانی)

07 جولائی 2025
Next Post
سپریم کورٹ میں ’یکطرفہ طلاق‘ کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر سماعت 19 نومبر کو

سپریم کورٹ میں ’یکطرفہ طلاق‘ کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر سماعت 19 نومبر کو

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d