Daily Aftab
16 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

by Online Desk
14 اپریل 2022
A A
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

طبی ماہرین کے مطابق بیماریاں پھیلنے کی جو وجوہات ہیں ان میں سب سے بڑی وجہ اس وقت فضائی آلودگی ہے جس سے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ان ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیادی طور کورونا ہو یا کوئی اور بیماری اس کے پھیلنے کی بنیادی وجوہات میں ایک اور سب سے بڑی وجہ فضائی آلودگی اور گندا ماحول قرار دیاجاسکتا ہے اس کا مطلب یہ ہو ا کہ جس قدر ہم اپنے آپ کو اپنے گھرو بار ،پاس پڑوس ،دفتر ،سکول یا کام کرنے کی دیگر جگہوں کو صاف ستھرا نہیں رکھینگے تب تک بیماریاں ہمارے پاس موجود رہینگی ۔اس وقت مختلف بیماریاں پھیلی ہوئی ہیںاور لوگ ان کے شکار ہورہے ہیں ۔لوگ پریشان ہیں کریں تو کیا کریں کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے ۔جبکہ اصل بات یہ ہے کہ ہم کو بنیادی طور پر باڈی ہائیجین کے علاوہ اپنے ہمسائیوں ،رشتہ داروں اور دوست واحباب پر یہ بات واضع کردینی چاہئے کہ وہ خود کو اپنے گھر کو اور پاس پڑوس کو صاف رکھیں اور گندگی اور غلاظت نہ ڈالیں بلکہ ان ہی مقامات پر گندگی غلاضت ڈالی جاے جو میونسپلٹی نے اس کے لئے مقرر کی ہوئی ہیں ۔لیکن یہ بات نوٹ کی گئی اب بھی لوگ بے ہنگم طریقے سے بیچ سڑکوں ،دیواروں کے پاس ،بجلی ٹرانسفارمروں کے نیچے کوڑا کرکٹ ڈال کر فضائی آلودگی کا باعث بن جاتے ہیں۔سرینگر کی بلدیہ نے شہر میں مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں خاکروب آگر شہر کا کچرا اٹھا کر میو نسپل گاڑیوں میں ڈالکر ڈمپنگ گراونڈ میں ڈالتے ہیں ۔لیکن بعض لوگ اتنی سہولیات کے باوجود کچرے کو من پسند مقامات پر ڈالکر شہر کی خوبصورتی پر بد نما داغ لگاتے ہیں ۔گذشتہ دنوں سرینگر میونسپلٹی نے نو گام کے قریب رات کے دوران ایک ٹپر کو بائی پاس پر کچرا ڈالتے ہوے رنگے ہاتھوں پکڑا اور ٹپر مالک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عاید کردیا جو اسے فوری طور ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے اس بارے میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ذرایع نے بتاتا کہ اس سال جنوری میں رات کے دوران صنعت نگر میں نصف شب ایک ٹپر کو کچرا پھینکتے ہوے رنگے ہاتھوں میں پکڑا گیالیکن بعض شرپسند عناصر ٹپر ڈرائیور کو چھڑوانے میں کامیا ب ہوگئے جس کے بعد وہ فرار ہوگیا ۔اب گذشتہ دنوں میونسپل کارپوریشن کی ایک الرٹ ٹیم نے ایک ٹپر کو نوگام میںبائی پاس کے قریب کچرا ڈالتے ہوے رنگے ہاتھوں پکڑا اور ٹپر ڈرائیور جو اس کا مالک بھی ہے پر ایک لاکھ روپیہ جرمانہ عاید کردیا جو اسے فوری طور ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ایس ایم سی کے ذرایع نے بتایا کہ اس سال 8مارچ کو نیشنل گرین ٹریبونل کے حکم سے جموں کشمیر کے حکام کو آلودگی پھیلانے والے افراد پر جرمانہ عاید کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جس کی رو سے ایس ایم سی کسی بھی شہری ،ادارے وغیرہ پر جرمانہ عاید کرسکتی ہے جو آلودگی پھیلانے کے مرتکب ہونگے ۔چنانچہ ان ہی اختیارات کا استعمال کرتے ہوے بائی پاس پر کچرا ڈالنے والے ٹپر مالک پر ایک لاکھ کا جرمانہ عاید کردیا گیا ۔ایس ایم سی کے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے سراہا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کو جیل بھیج دیا جانا چاہئے جو کسی بھی صورت میں فضائی آلودگی پھیلانے کے مرتکب ہونگے ۔لوگوں کو بھی خود میں تبدیلی لانی چاہئے اور بے ہنگم طور پر کچرا سڑکوں ،گلی کوچوں میں ڈالنے سے احتراز کرنا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

سرینگر جموں ریلوے پروجیکٹ ہنوز تشنہ تکمیل

(حالیہ ٹریفک حادثات ،محکمہ بری الذمہ نہیں)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

15 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرینگر جموں ریلوے پروجیکٹ ہنوز تشنہ تکمیل

13 مئی 2022
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
ادارتی

(حالیہ ٹریفک حادثات ،محکمہ بری الذمہ نہیں)

12 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے بیداری پیدا ہونے لگی

11 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )

10 مئی 2022
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

08 مئی 2022
(معرکہ کربلا ،باطل پر حق کی فتح)
ادارتی

(جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے راہ ہموار )

06 مئی 2022
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(نئے اراضی قوانین میں جامع صنعت کاری کا فروغ مضمر)

29 اپریل 2022
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
ادارتی

(کشمیر میں نئی تعلیمی پالیسی کا اطلاق)

17 اپریل 2022
Next Post
شوپیاں کے کنی پورہ کے مقام پر فوجی گاڑی حادثے کی شکار 2فوجی ہلاک ، پانچ زخمی

شوپیاں کے کنی پورہ کے مقام پر فوجی گاڑی حادثے کی شکار 2فوجی ہلاک ، پانچ زخمی

اہم خبریں

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعویٰ

عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ہدایت جاری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
یاسین ملک کیس کے سلسلے میں عدالت کا جوبھی فیصلہ آئے گا اُس کو تسلیم کیا جائے گا/مرکزی وزیر
تازہ ترین خبریں

یاسین ملک کیس کے سلسلے میں عدالت کا جوبھی فیصلہ آئے گا اُس کو تسلیم کیا جائے گا/مرکزی وزیر

11 مئی 2022
حیدر پور ہ جھڑپ میں مارے گئے تیسرے شہری کے نعش کے مطالبہ کو لیکر محبوبہ مفتی کا راج بھون مارچ
تازہ ترین خبریں

سری لنکاکی صورتحال بھارت کیلئے چشم کشا

11 مئی 2022
کولگام میں پولیس پارٹی پر جنگجوﺅں کا حملہ ، ایک پولیس اہلکار ہلاک
تازہ ترین خبریں

چاڈورہ بڈگام میں نامعلوم بندوق بردار نمودار

12 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔