Daily Aftab
8 اگست ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

by Online Desk
25 نومبر 2021
A A
0
SHARES
68
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

روزنامہ آفتاب کے بانی مرحوم خواجہ ثناءاللہ بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے ۔ ملکی ، غیر ملکی اور مقامی سطح پر ان کا نام آفتاب کی طرح روشن ہے ۔ خاص کر صحافت کے اُفق پر ان کا نام روشن ہے ۔ مرحوم ثناءاللہ بٹ کی جانب سے تحریر کردہ ”خضر سوچتاہے ولر کے کنارے“ایک ایسی تحریر تھی جس نے ایک مقام حاصل کرلیا تھا اور جموں کشمیر کے لوگوں کے دلوںمیں گھر کرگیا تھا ۔ ”خضر سوچتا ہے ولر کے کنارے“مرحوم کے انتقال کے ساتھ ہی بند رہا کیوں کہ ان کی تحریر میں جو جادوئی اثر تھا وہ کسی اورکی تحریر میں نہیں ہے ۔ اس کالم میں حکومتی اداروں ، سیاست دانوں ، سیاسی پارٹیوں کو تنقید یا ان کے کام پر ان کی سراہنا ہوا کرتی تھی ۔ مرحوم نے جموں کشمیر میں اُردو صحافت متعارف کرائی غالبا ان کا اخبار وادی میں پہلا اُردو اخبار ہے ۔ خواجہ ثناءاللہ بٹ کو جموں کشمیر کا بابائے صحافت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ مرحوم 14نومبر 1922میں پیدا ہوئے جنہوں نے ابتدائی تعلیم سرینگر میں ہی حاصل کی جبکہ انہوںنے میٹرک پنجاب یونیورسٹی لاہور کے باورڈ سے 1938میں پاس کیا ۔انہوں نے صحافت سے جڑے اُس وقت کے نامور اشخاص کی صحبت میں رہ کر اس شعبے سے اپنا مستقبل جوڑتے ہوئے سرکاری نوکری کو لات ماردی اور 1953میں انہوں نے کشمیر سے ہفتہ روزہ نکالا جو کہ اُس وقت مظفر آباد سے شائع ہوا کرتا تھا ۔ جبکہ انہوں نے 1957میں وادی کشمیر میں واپس آکر ”آفتاب “ کے نام سے ہفتہ روزہ اخبار شائع کرنا شروع کردیا جس نے کافی کم وقت میں نام کمایا اور ارباب اقتدارکی خبر لینی شروع کی !کیوں کہ وادی میں اُس وقت پریم ناتھ بزاز کے ہمدرد نامی اخبار پر کی اشاعت پر سرکار نے پابندی لگائی تھی اور اس کے بعد آفتاب ہی ایک ایسا اخبار تھا جو آزادانہ صحافت کررہا تھا ۔

کچھ مدت بعد ہی ہفتہ روزہ کو رورزنامہ میں تبدیل کردیا گیا اور یہ اخبارسیاحت کے میدان میں ایک روشن نام بن گیا ۔ مرحوم ثناءاللہ بٹ نے جموںکشمیر میں سب سے پہلے ”سٹریٹ رپورٹنگ“یعنی اپنے دفتروں سے باہر نکل کر کسی خبر پر کام کرنے کا تصور پیش کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پہلی مرتبہ وادی میں فوٹو جرنلزم بھی متعارف کرائی اور اپنے اخبار میں انہوں نے مختلف موضوعات کی پر تصاویر شائع کرنی شروع کی جبکہ انہوںنے سب سے پہلے ”آف سیٹ پرنٹنگ “ شروع کی ۔ اُردو صحافت میں ان کی خدمات قابل سراہناہے اور ناقابل فراموش ہے ۔ اُردو زبان کے ساتھ ساتھ انہوں نے صحافت کی گراں قدرخدمات انجام دی ہیں جس کے اعتراف میں اب تک مختلف اداروں کی جانب سے کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے یہاں تک کہ سرکاری سطح پر بھی انکی خدمات کا عتراف کیا جاچکا ہے ۔ مرحوم ثناءاللہ بٹ ایک بیباک صحافی تھے جنہوں نے نہ کسی سیاسی پارٹی یا لیڈر کی مداح خوانی کی اور ناہی کسی کی طرف ان کا جھکاﺅتھا۔ مرحوم ثناءاللہ بٹ آزاد صحافت کا روشن ستارہ ہے جو رہتی دنیا تک چمکتا رہے گا۔مرحوم نے کبھی بھی کی بھی سرکاری ادارے سے نہ کوئی ”ڈکٹیشن “ لیا اور ناہی قبول کیا ۔ ان کی تحریرات منفرد تھیں ۔مرحوم نے زیادہ تر عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے کو ترجیح دی ۔انہوں نے تین دہائیوں تک نامساعد حالات کے دور میں بھی جب کوئی کسی کے خلاف لکھنے یا بات کرنے کی جرات نہیں کرپارہا تھا ، سچائی اور صاف و شفاف طریقے سے اپنا کام جاری رکھا اور بغیر کسی خوف و خطر کے ہر مسائل پر پر لکھتے رہے ۔ ان کی جانب سے لکھا جانے والا ”خضر سوچتا ہے ولر کے کنارے “عالمی شہرت حاصل کرچکا تھا آج بھی جہاں پر صحافت کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو مرحوم ثناءاللہ بٹ کے تحریر کردہ کالم ”خضر “ کا تذکرہ چلتا ہے ۔ آج تک نہ ان کی طرح کوئی صحافت کرسکتا
ہے اور ناہی کوئی اور بیباک اور نڈر صحافی پیدا ہوسکتا ہے ۔ مرحوم کی برسی پر انہیں خراج عقیدت اداکرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ ان کی طرح ہی بیباک اور آزادانہ صحافت کو فروغ ملے ۔
تحریر:بلال مولوی
9419264455
bilalmolvi24@gmail.com

یہ بھی پڑھیے

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

ADVERTISEMENT

اسی بارے میں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف
بین اقوامی

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

08 اگست 2022
قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق
تازہ ترین خبریں

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

08 اگست 2022
جموں کشمیر میں ہیلتھ سکٹر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ لیفٹنننٹ گورنر
جموں و کشمیر

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

08 اگست 2022
اَتل ڈولو نے اَفسران کو کسانوں کی شکایات کا ازالہ برقت کر کے اعتماد اور اعتبار پیدا کرنے کی تلقین کی
جموں و کشمیر

اَتل ڈولو نے اَفسران کو کسانوں کی شکایات کا ازالہ برقت کر کے اعتماد اور اعتبار پیدا کرنے کی تلقین کی

08 اگست 2022
عشمقام میں آدم خور ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک
جموں و کشمیر

بارہمولہ میں ریچھ نے کمسن لڑکے کو لقمہ اجل بنایا

08 اگست 2022
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

مفت خوری کے عادی ملک کے مستقبل کے ساتھ کھواڑ کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم

08 اگست 2022
پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے خلاف چارج شیٹ دائر
جموں و کشمیر

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے خلاف چارج شیٹ دائر

08 اگست 2022
قومی ترانہ گائیکی مقابلہ ۔2022ءکو جموں وکشمیر کے شہریوں کا زبردست ردِّعمل ملا
تازہ ترین خبریں

قومی ترانہ گائیکی مقابلہ ۔2022ءکو جموں وکشمیر کے شہریوں کا زبردست ردِّعمل ملا

08 اگست 2022
کپواڑہ میں نوجوان کی لاش برآمد
تازہ ترین خبریں

پہاڑی سے گرآئے پتھروں کی زد میں آکر دویاتریوں کی موت ایک شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

08 اگست 2022
Next Post
رہائشی منصوبہ کے تحت منظور شدہ مکانات کی تعداد 1.14 کروڑ

رہائشی منصوبہ کے تحت منظور شدہ مکانات کی تعداد 1.14 کروڑ

اہم خبریں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ

02 اگست 2022
امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی
بین اقوامی

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

02 اگست 2022
لولاب میں دو معصوم بچے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر لقمہ اجل بن
جموں و کشمیر

راولپورہ سری نگرمیں غیر مقامی چوکیدارکی لاش برآمد

02 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔