Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(اصلاح معاشرہ ،اوقاف کمیٹی بارہمولہ کا قابل تقلید قدم)

by Online Desk
26 جولائی 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اصلاح معاشرہ کی اصطلاح میں کافی گہرائی اور گیرائی ہے اور اس کے مختلف پہلو ہیں جن کا احاطہ کرنا مشکل ہے ۔کیونکہ اس سے جڑے جو بھی معاملات ہیں اُن میں اصلاح کی کافی گنجایش موجود ہے ۔فی الحال اسوقت سب کی نہیں بلکہ صرف ایک ایسے معاملے کو زیر غور لاینگے جس سے معاشرے پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور جن سے ہمار ا معاشرہ پستی میں ڈوبتا چلاجارہا ہے ۔یعنی وہ ہے شادی بیاہ پر اصراف ۔اب تک اس میں سدھار لانے کی کافی کوششیں کی گئیں لیکن ہر گذرتے روز شادی بیاہ کے مقدس بندھن کو اس قدر سماجی برائیوں میں جکڑا گیا کہ ان سے نکلنا لوگوں کیلئے نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن بنتا جارہا ہے ۔اب سارے اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن دکھائی دینے لگی ہے وہ بھی شمالی ضلع بارہ مولہ میں جہاں ایک دیہات کی مقامی اوقاف کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آس پاس کے دیہات میں ہونے والی شادیوں کو سادہ طریقے پرانجام دینے کے لئے کام کرے گی تاکہ دوسرے لوگ اس سے متاثر ہوکر سادہ شادیاں رچانے کے عمل کی پیروی کرکے اصلاح معاشرہ میں اہم رول نبھاینگے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگڈارہ نامی گاﺅں کی مقامی اوقاف کمیٹی میں شامل ممبران نے بہ اتفاق رائے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ علاقے میں جتنی بھی شادی بیاہ کی تقریبات منعقد ہونگی ان میں صاحب خانہ سے گزارش کی جاے گی کہ وہ سادہ طریقے پر اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی شادیاں انجام دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوقاف کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ خاندانوں پر مالی بوجھ کو کم کرنے ،سماجی مساوات کو فروغ دینے اور شادی بیاہ کی تقاریب کو سادگی سے انجام دینے کے لئے لوگوں کو آمادہ کیا جاے گا ۔اوقاف کمیٹی نے کہا کہ لوگوں کو شادی بیاہ پر اصراف اور فضول رسم و رواج کو اپنانے سے بچنا چاہئے خود کو آزاد کرنا چاہئے تاکہ جو ہماری بیٹیاں اور بہنیں ہاتھوں میں مہندی لگائے اور عمر کی اس دہلیز کو پار کرگئی ہیں جو شادی کے لئے مناسب تصور کی جاتی ہے لیکن صرف رسومات بد سے ان کی شادیاں نہیں ہو پارہی ہیں ایسی ہی بے کس اور بے بس لڑکیوں کے لئے اوقاف کمیٹی آگے آئی ہے اور اس نے یہ قدم اٹھایا کہ شادی بیاہ کے بندھنوں کو رسومات بد اور اصراف سے نجات دلائی جاے گی اور شادی بیاہ پر خرچ ہونے والی رقومات کی بھی نہ صرف حد مقرر کی جاے بلکہ وازہ وان کا مینو بھی کم کرکے اسے اس قدر مختصر کیا جاے جو ہر والدین کے لئے مالی لحاظ سے قابل برداشت ہو ۔مقامی اوقاف کمیٹی کا یہ اقدام ہر کشمیری کے لئے باعث فخر قرار دیا جاسکتاہے جس کی ہر مکتب فکر کی طرف سے نہ صرف سراہنا کی جا رہی ہے بلکہ اس اوقاف کمیٹی کے اراکین کو سوشل میڈیا پر چاروں اور سے لوگوں کی طرف سے مکمل تعاون حمایت کا یقین دلایا گیا ۔کہا جارہا ہے کہ اس اوقاف کمیٹی کی دیکھا دیکھی دوسری اوقاف کمیٹیوں نے بھی اصلاح معاشرے کے لئے اسی طرح کے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔شادی بیاہ کی تقریب ہو یا کسی کے فوت ہونے پر تعزیتی مجالس کے انعقاد کا معاملہ ہو ہر صورت میں کفایت شعاری کی بھر پور گنجایش ہے ۔فضول خرچی کار شیطان ہے اور ہر فرد بشر کو اس سے اجتناب کرنا چاہئے ۔کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ وازہ وان میں بے تحاشہ فضول خرچی ،بشمول پلاسٹک کی اشیاءیعنی ڈسپوزیبل اشیاءپر لاکھوں کا خرچہ ،خوراک کا زیاں جس سے نہ صرف انسان مالی طور پر ختم ہوکر رہ جاتا ہے بلکہ اس سے ماحول کو بھی سب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے کو روکنے اور لوگوں کوان رسومات بدسے نجات کے لئے اوقاف کمیٹی نے تہیہ کررکھا ہے اور اس پر کام بھی شروع کیا گیا ہے اس لئے لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ از خود شادی بیاہ کی تقاریب کا سادگی سے انعقاد عمل میں لائیں اور رسومات بد سے ہر صورت میں اجتناب کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
بی ایس ایف نے  پاکستان سے  آئے  ڈرون  کوفیروز  پور میں برآمد کیا

راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی کواڈ کاپٹر کی نقل وحرکت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(اصلاح معاشرہ ،اوقاف کمیٹی بارہمولہ کا قابل تقلید قدم)

26 جولائی 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d