فوج نے فائرنگ کی ، تلاشی کارروائی کے دوران ہتھیار برآمد
سرینگر// راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں فوج نے کواڈ کاپٹر پر فائرنگ کی اور بعدازاں تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا ۔ یو پی آئی کے مطابق درمیانی شب راجوری میں ایل او سی کے نزدیک ایک مشتبہ پاکستانی کواڈ کاپٹر کو دیکھا گیا جس پر فوج نے فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد فوج نے راجوری کے کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا اور جمعے کی صبح جنگلی علاقے سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کواڈ کاپٹر کے ذریعے ہی ہتھیار اور گولہ بارود کو اس طرف پھینکا گیا تاکہ وہ ملی ٹینٹوں تک پہنچ سکے تاہم سیکورٹی فورسز نے اس منصوبے کو ناکام بنایا۔














