سری نگر/26جولائی2024ئ
اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع میں اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی ترقی کے لئے مختلف زُمروںکی اراضی کی منتقلی کی تجاویز کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کے بھنڈاری نے شرکت کی ۔ اِس مقصد کے لئے مجموعی طور پر 3,188 کنال اور 8 مرلہ اَراضی محکمہ صنعت و حرفت کو منتقل کی گئی ہے۔
منتقل کی گئی زمین میں ضلع کپواڑہ میں 114 کنال 3 مرلہ اَراضی، ضلع بانڈی پورہ میں 1000 کنال اَراضی، ضلع اننت ناگ میں 1,094 کنال اور 16 مرلہ اَراضی، ضلع پلوامہ میں 375 کنال اور 6 مرلہ اَراضی، ضلع بارہمولہ میں 240 کنال اَراضی اور ضلع بڈگام میں 364 کنال اور 3 مرلہ اراضی شامل ہے۔ صنعتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی 2019 ءکے بعد توجہ کا مرکز رہی ہے اور اسے روزگار فراہم کرنے کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
محکمہ صنعت و حرفت جموں و کشمیر یوٹی میں صنعتوں کے قیام کے لئے مختلف اَقدامات کئے ہے۔ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے سرگرمیوں کو مو¿ثر طریقے سے انجام دینے کے لئے بنیادی ضرورت محکمہ صنعت و حرفت کو زمین کی دستیابی ہے۔ اِس طرح منتقل کی گئی زمین سے علاقے کی مجموعی ترقی اور روزگار کے مختلف مواقع پیدا کرنے کے لئے اِنڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنے میں مدد ملے گی۔














