دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات میں بہتری آئی
ہم نے غریبوں کا کلیان کرنے کا سنکلپ لیا ہے اور یہ ہوکے رہے گا۔ مودی
سرینگر// کرپٹ لیڈروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ اب غریبوں کو ان کا حق مل رہا ہے اور غریبوں کو لوٹنے والے جیل جا رہے ہیں، بدعنوانوں کے خلاف ایسی سخت کارروائی جاری رہے گی، یہ مودی کی گارنٹی ہے، قومی مفاد میں بی جے پی ‘بڑے’ اور سخت فیصلے لینے سے پیچھے نہیں ہٹتی اور ہم نے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا اور اس دفعہ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات میں بہتر آئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم نے سی اے اے لایا۔ ہم ریفارم-پرفارم-ٹرانسفارم کے منتر پر زیادہ تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ ایک تاریخی اقدام میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے خواجہ سرا برادری اور 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، خواہ وہ غریب، متوسط طبقہ ہو یا اعلیٰ متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہوں۔وائس آ