فوج نے وسیع جنگلاتی علاقے میں ڈرون اور کھوجی کتوں کی خدمات بھی حاصل کرلی
سرینگر/23دسمبر///ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ کے علاقے ڈیرہ گلی میں فوجی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے کے تیسرے روز بھی دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ اور سیکورٹی فورسز علاقے کے جنگلات میں مسلسل تلاشی لے رہی ہیں۔جبکہ راجوری اور پونچھ میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل رکھی گئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پونچھ ضلع کے ڈیرہ گلی میں فوجی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کے تیسرے روز بھی دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ گھنے جنگلوں کی وجہ سے فوج کے جوان آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں