Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(نشاط کے قریب چنار زار کا قیام)

by Online Desk
10 اگست 2022
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

گذشتہ دنوں اخبارات میں ڈپٹی کمشنر سرینگر کے حوالے سے ایک خبر شایع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ سرینگر کے نشاط علاقے میں زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں ڈپٹی کمشنر نے چارسو کنال اراضی کی نشاندہی کی ہے جس پر چنار کے درخت اگائے جاینگے اور اس طرح جو باغ معرض وجود میں آے گا اس کا نام چنار زار رکھا جاے گا۔اس سے قبل ہمارے ہاں ٹیولپ گارڈن کا وجود بھی عمل میں لایا گیا جس سے سرکار کو سالانہ لاکھوں کی آمدن حاصل ہورہی ہے ۔اس باغ سے درجنوں افراد کو روزگار بھی ملتا ہے اور اب اسی طرح چنار زار بھی تیار کیا جارہا ہے ااور اس حوالے سے جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق چار سو کنال اراضی پر مشتمل جو باغ تیار کیا جاے گا اس پر ہزاروں چنار کے درخت لگائے جاینگے ۔فی الحال 15اگست تک اس پر 75چنار کے پودے لگائے جاینگے ۔اس کی ہدایت ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو دی ہے ۔دراصل چنار کشمیری تمدن ،تہذیب اور ثقافت کی ایک بہترین نشانی ہے جسے ہر صورت میں تحفظ دیا جانا چاہئے ۔اس سے پہلے ہم نے یعنی کشمیری عوام نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ سڑک کشادگی کی آڑ میں ،کسی تعمیراتی کام کی آڑ میں یا اسی طرح کے دو چار بہانوں کی آڑ میں جس طرح چناروں کو بے دردی کے ساتھ کاٹا گیا اس پر ہر کشمیری کی آنکھ روئی اور ہر دل بے قابو ہوگیا ۔لوگوں نے احتجاج بھی کیا ۔متعلقہ حکام کو سول سوسائیٹی کی طرف سے میمورنڈم بھی پیش کئے گئے لیکن پھر بھی چنار وں کی کٹائی کا سلسلہ جو ایک بار شروع کیا گیا اب تک رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے ۔بعض مغربی ملکوں میں لوگوں کو درختوں کے پتے کاٹنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے اور اگر کوئی پورا درخت کاٹ دے تو اسے جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے ۔جبکہ اس کے برعکس یہاں لوگ بے دردی سے ہر اس درخت کو تہہ تیغ کرتے ہیں جس کے بارے میں انہیں معلوم ہوگاکہ اس سے ان کو کسی قسم کا فایدہ پہنچ سکتا ہے ۔ایسا کرتے وقت ان کے سامنے قانون کی کوئی قیمت یا کوئی قدر نہیں ہوتی ہے ۔لوگ مجموعی مفادات کو یکسر نظر انداز کرکے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور اس درخت کو منٹوں میں زمین بوس کرتے ہیں جو سو دوسو سال پرانا کیوں نہ ہو۔جب ہم حکومت کی بات کرینگے تو حکومت نے بھی وقت وقت پر چنار یا دوسرے درختوں کو تہہ تیغ کرنے میں کوئی کسر نہیں رکھی جو کام لوگوں نے ڈر ڈر کر کیا حکومت وہ کام ڈنگے کی چوٹ پر کر رہی ہے ۔کس کس جگہ کا نام لیا جاے جہاں چنار کے درختوں کو بے دریغ نہیں کاٹا گیا ۔لیکن اب حکومت نے چار سو کنال اراضی پر چنار کے درخت لگانے کا جو وعدہ کیا ہے اس سے ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔کیونکہ آج کل فضامیںکثافت پھیلی ہوئی ہے موسم انتہا کو پہنچ چکا ہے یعنی گرمیون میں انتہائی گرمی اور سردیوں میں انتہائی سردی ۔اس سال جون ،جولائی اور اب اگست میں اب تک کی سب سے ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں اس کے ساتھ گرمیوں کا زور بہت زیادہ محسوس کیا جارہا ہے ۔یہ سب کچھ انسانوں کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے چنار لگانے سے سب سے بڑا فایدہ یہ مل سکتا ہے کہ وہ کاربن ڈایکسائیڈجذب کرتے ہیں اور انسانوں کے لئے آکسیجن خارج کرتے ہیں اسلئے اس قدم کو اٹھانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس سے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
سکول جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی اور معاشی نمو کے چراغ کوروشن کریں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر

سکول جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی اور معاشی نمو کے چراغ کوروشن کریں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(نشاط کے قریب چنار زار کا قیام)

10 اگست 2022
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
جموں و کشمیر

ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

17 اگست 2022
 پی ایم مودی نے  ہند آسٹریلیا تجارتی معاہدہ   تاریخی قرار دیا
قومی

پی  ایم مودی ممکنہ  امریکہ  دورہ  کی تاریخ مناسب وقت پر اعلان کی جائیں گی۔  وزارت خارجہ

02 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d