آج پہلی بار الیکشن کمشن کی طرف سے انتخابات کو صاف ستھرا بنانے کے لئے ایک مخصوص موبایل ایپلی کیشن کا استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا جس کی رو سے لوگ یعنی رائے دہندگاں کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع کمیشن کو دے سکتے ہیں یعنی کوئی بھی شخص انفرادی طور پر اس ایپلی کیشن کے ذریعے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے بارے میں الیکشن کمیشن کو اطلاع دے سکتاہے اور کمیشن کی طرف سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ کمیشن کی ٹیم فوری طور جائے واردات پر ہی اس کا تدارک کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔اس سے قبل اس طرح کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا ۔اس سے ووٹنگ کے عمل میں گڑبڑ کرنے کی گنجایش کہاں رہتی ہے ۔رائے دہندگاں یعنی ووٹر اس پر خوش ہیں کہ کمیشن کی طرف سے بار بار جب یہ کہا جارہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ منعقد کروانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جاینگے تو یہ اقدام سب سے بڑا اور افضل دکھائی دیتاہے ۔اگر کسی رائے دہندہ کو یہ محسوس ہورہا ہو کہ ووٹنگ کے دوران کوئی دھاندلی کی جارہی ہے تو وہ اس ایپلی کیشن کا بھر پور استعمال کرکے شر پسند عنا صر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے میں کامیاب ہوسکتاہے ۔ہر شہر ی اس ایپلی کیشنز کے ذریعے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا بد انتظامی وغیرہ کے بارے میں براہ راست اطلاع دے سکتاہے ۔الیکشن کمیشن سی وی آئی جی آئی ایل جی ایپ کے ذریعے انتخابی عمل پر براہ راست گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔الیکشن کمشن کے ذرایع کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے ،رپورٹ کرنے اور ان کو حل کرنے کیلئے ایک ایسی واحد ایپ ہے اور اس ایپ کے ذریعے ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آن لائین شکایات فوٹوز ویڈیوز کے ذریعے بھیجی جاسکتی ہیں ۔الیکشن کمشن کی سی وی آئی جی آئی ایل ایپ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کیلئے ووٹروں کے ہاتھ میں ایک موثر ذریعہ بن گئی ہے ۔شہری اس ایپ کے ذریعے اخراجات کی خلاف ورزیوں کی اطلاع بھی کمشن کو دے سکتے ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ ایپ شہریوں کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دے سکتے ہیں اور کمیشن کو ملنے والی ہر اطلاع یا شکایات پر کاروائی ہر سو منٹ کے اندر اندر کی جاے گی۔صارف دوست یہ ایپ اوپریٹ کرنے میں آسان ہے جو چوکس شہریوں کو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ،ریٹرننگ افسر اور فلاینگ سکارڈ ٹیموں سے جوڑتی ہے ۔اس ایپ کو استعمال کرکے شہری سیاسی سطح پر بد انتظامی کے واقعات کی اطلاع منٹوں میں ریٹرننگ افسر کے دفتر از خود جائے بغیر دے سکتے ہیں جیسے ہی سی ویگل پر شکایات بھیجی جاینگی شکایت کنند ہ کو ایک منفرد آئی ڈی موصول ہوگی جس کے ذریعے لوگ اپنے موبایل پر شکایات کو ٹریک کرسکینگے ۔غرض یہ ایپ صحیح معنوں میں ووٹر کے ہاتھ میں ایک ایسا ہتھیار جو منصفانہ اور صاف ستھرے انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے کافی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے ۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن کمشن واقعی پارلیمانی انتخابات کو صاف ستھرے بنانے میں کس قدر سنجیدہ ہے ۔