Daily Aftab
24 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے بے شمار وسایل)

by Online Desk
14 اگست 2022
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

محنت کرے انسان تو کیا نہیں ہوسکتا ،یہ ایک پرانی کہاوت ہے اور ہر دور میں اس کی اہمیت برقرار ہے یعنی جو کوئی محنت کرے گا پھل بھی پاے گا۔حالات نے کچھ ایسا روپ دھارا کہ سرکاری نوکریوں کا جیسے کال پڑ گیا ۔کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے اتنے وسایل پیدا ہوگئے ہیں کہ اب زیادہ تر پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں روزگار کے حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر میں ہی قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔جن نوجوانوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار شروع کیا ہے ان میں سے بیشتر اس وقت اچھی طرح روزگار کمارہے ہیں اور صرف وہی نہیں بلکہ وہ دوسرے کئی بیروزگار وں کو روزگار دلانے والے بھی بن گئے ہیں ۔اسی طرح بعض تعلیم یافتہ لڑکیوں نے ایسے منافع بخش یونٹ کھولے ہیں کہ وہ نہ صرف خود اچھا خاصا پیسہ کماتی ہیں بلکہ انہوں نے کئی دوسری لڑکیوں کو بھی اپنے یونٹوں میں کام پر لگادیا ہے اور وہ بھی روزگار کمارہی ہیں ۔اس کی زندہ مثال شمالی کشمیر کی ان تین بہنوں سے دی جاسکتی ہے جنہوں نے خوشی سے باپ کا پیشہ اپنا یا ہے اور اس میں کسی قسم کی شرم محسوس نہیں کی ہے یعنی ان کا باپ تانبے کے برتن بنارہا تھا لیکن اس کی طبعیت بگڑ جانے سے وہ اس قابل نہیں رہا کہ وہ یہ کام کرسکے چنانچہ اس کی بیٹیوں نے خوشی خوشی باپ کا پیشہ اپنایا اور از خود برتن بنانے لگیں ۔کام آہستہ آہستہ چلنے لگا اور آج ان کا کارخانہ وسیع ہوگیا ہے اور انہون نے اب کئی دوسری لڑکیوں کو بھی اس کام پر لگادیا ہے اور وہ اچھی خاصی کمائی کررہی ہیں ۔بعض لڑکیوں نے تو باضابط بیکری بنانے کے کارخانے قایم کئے ہیں انہوں نے آئی ٹی آئیز میں کئی ہنروں کو سیکھا اور بعد میں ان ہنروں میں کسی ایک ہنر کو اپنا یا جس کے بارے میں ان کو اندازہ تھا کہ اسے اپنانے کے بعد وہ اچھی خاصی آمدنی کی مالک بن سکتی ہیں چنانچہ آج وہ کئی کئی یونٹوں کی مالک بن گئی ہیں ۔باعزت روزگار کمانے میں شرم نہیں کرنی چاہئے یعنی جب کوئی باعزت طریقے پر روزگار کمانے لگے تو اسے اس روزگار کے حوالے سے منفی خیالات دل میں نہیں لانے چاہئے ۔گذشتہ دنوں محکمہ فشریز کے ڈائیریکٹر کا انٹرویو اخبارات میں شایع ہوا جس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سال 1984جب محکمہ فشریز کو محکمہ جنگلات سے الگ کرکے اسے ایک خود مختار محکمے کا درجہ دیا گیا کے پاس صرف تین ہیچریاں تھیں لیکن اب ان ہیچریوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی ہیں اور پرائیویٹ طور پر بھی بیروزگار نوجوان روزگار کمانے کے لئے مچھلی پالن کی طرف توجہ دینے لگے ہیں ۔گویا نوجوانوں کے اذہان اب کافی مثبت سوچ کے حامل بن گئے ہیں ۔ایک وقت تھا کہ یہ کاروبار ایک مخصوص طبقے کے پاس تھا اور آج بھی ہے لیکن اب آہستہ آہستہ پڑھے لکھے نوجوان آگے بڑھ کر مچھلی پالن کا بزنس اپنا رہے ہیں اس کام میں محکمہ اس کی نہ صرف بھر پور رہنمائی کررہا ہے بلکہ ان کو ہر طرح کی اعانت بھی کی جارہی ہے تاکہ وہ اس صنعت کو اچھی طرح سے اپنا کر روزگار کماسکیں ۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ جیسا کہ محکمے کے ڈائیریکٹر نے بتایا کہ ٹراوٹ مچھلیوں کی پیدا وار اس قدر بڑھ گئی ہے کہ محکمہ دوبئی کے کئی کاروباریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور اب کشمیری ٹراوٹ مچھلیوں کو دوبئی برآمد کیا جارہا ہے اسلئے بیروزگار نوجوان مچھلی پالن کو بھی اپنا کر باعزت روزگار کما سکتے ہیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف

آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے بے شمار وسایل)

14 اگست 2022
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی
تازہ ترین خبریں

خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی

02 دسمبر 2021
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d