Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(وادی کی کئی خوبصورت جگہیں جنہیں سیاحتی نقشے پر نہیں لایا جارہا ہے )

by Online Desk
19 جولائی 2024
A A
SRINAGAR, DEC 31 (UNI):- Tourists visit the Kongdoori tourist destination on the eve of new year, 60 kilometers from Srinagar on Sunday. UNI PHOTO-35U

SRINAGAR, DEC 31 (UNI):- Tourists visit the Kongdoori tourist destination on the eve of new year, 60 kilometers from Srinagar on Sunday. UNI PHOTO-35U

0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سرکاری طور پر بار بار اس بات کے دعوے کئے جارہے ہیں کہ حکومت نئے نئے مقامات کی کھوج کرکے ان کو سیاحتی نقشے میں شامل کرے گی۔لیکن اب بھی بہت سے ایسے خوبصورت ترین علاقے ہیں جنکی خوبصورتی لاجواب ہے لیکن افسوس ان کو سیاحتی نقشے پر نہیں لایا گیا ہے یا اگر ان پر حکومت کی نظریں ہیں لیکن ان کی ڈیولپمنٹ پر توجہ نہیں دی جاتی ہے نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ سیاح ان خوبصورت جگہوں کو دیکھنے اور قدرت کی کاریگری کا نظارہ کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں ۔اگر ان کو ڈیولپ کیا جاتا تو اس سے نہ صرف سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوتابلکہ یہ جگہیں بیروزگاروں کے لئے روزگار کا ذریعہ بھی بن جاتیں۔کئی برس پہلے تک یہاں کے لوگوں کوبھی بنگس نامی جگہ کے بارے میں کچھ معلومات نہیں تھیں ۔لوگ نہیں جانتے تھے کہ اتنی خوبصورت چراگاہ جو دل کو موہ لیتی ہے وادی میں کہیں ہوسکتی ہے لیکن حکومت نے اس کی طرف توجہ دی اور اسے سیاحتی نقشے میں شامل کرکے وادی بنگس کے بنیادی ڈھانچے کو چُست دُرست کرنے کا عمل شروع کیا اور آج یہ جگہ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں شامل کی جارہی ہے اور وہاں نہ صرف مقامی بلکہ بیرون سیاح بھی سیر کرنے کے لئے آتے ہیں اور اس جگہ کی خوبصورتی کی یادوں کو دل اور آنکھوں میں بسا کرلے جاتے ہیں ۔اسی طرح تقریباً دو دہائیوں قبل دودھ پتھری کے بارے میں لوگوں نے کچھ نہیں سنا تھا لیکن حکومت نے اسے سیاحتی نقشے پر لاکر اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگادئے ۔آج جو بھی سیاح یہاں آتا ہے تو دودھ پتھری کی سیر کرنے کے لئے ضرورجاتا ۔مقامی لوگ تو ہزاروں کی تعداد میں اس خوبصورت جگہ کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں اور اس سے کتنے لوگوں کو روزگار میسر ہوتا ہے اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا ہے ۔اب ایک معاصر روزنامے میں ایک رپورٹ شایع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ وادی بنگس کا گیٹ وے درنگیاری حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا درنگیاری کپوارہ کا ایک بڑا پہاڑی علاقہ ہے کہا جارہا ہے کہ درنگیاری کا مطلب وہ جگہ جہاں نالوں کا سنگم ہوتاہے ۔یہاں ایک بڑا نالہ ہے جو سڑک کے کنارے بہتا ہے جس کا نام درنگیاری نالہ ہے ۔یہاں بھی اونچے اونچے برفیلے پہاڑ ہیں لیکن اس کو ابھی تک نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ۔یہ علاقہ برفباری کی وجہ سے ناقابل رسائی ہے گرمیوں میں کپوارہ کے میدانی علاقوں سے چر واہے مویشی یہاں لاتے ہیں ۔اور وادی بنگس کے گھاس کے میدانوں میں قیام کرتے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ یہ علاقہ کافی خوبصورت ہے لیکن اسے ابھی تک سیاحتی نقشے میں نہیں لایا گیا ہے ۔اسی طرح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ مٹن علاقے میں مغل دور کا تاریخی فوارہ ناگ چشمہ خستہ حالی کا شکار ہے ۔کہا جارہا ہے کہ اس چشمے کا پانی اس قدر میٹھااور شیرین ہوتا تھا کہ یہ مقامی لوگوں کی پانی کی ضروریات کو پورا کرتا تھا لیکن اب اس کا پانی اس قدر بدبو دار ہے کہ لوگ وہاں سے چلنے سے احتراز کرنے لگے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ پہلگام کی گزرگاہ پر واقع سیاحتی اعتبار سے اہم اس چشمے کی بحالی اور صفائی کی جانب کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اگر اس کو سیاحتی نقشے پر لاتی ہے اور اسے ڈیولپ کرنے کیلئے تھوڑا سا پیسہ خرچ کرے گی تو سیاحتی مقاموں میں ایک اور خوبصورت جگہ کا اضافہ ہوجاتا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے بات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے بات کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

گلمرگ اور پہلگام میں سال نو کاجشن منایا گیا 
ادارتی

(وادی کی کئی خوبصورت جگہیں جنہیں سیاحتی نقشے پر نہیں لایا جارہا ہے )

19 جولائی 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue reading

Subscribe

%d