Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(انسانی بستیوں پر جنگلی درندوں کی یلغار)

by Online Desk
10 اکتوبر 2024
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس سے قبل بار بار متعلقہ حکام کی توجہ انسانی بستیوں پر جنگلی درندوں کی طرف سے حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی جانب مبذول کروائی گئی لیکن چونکہ اس کو روکنے کے لئے کوئی موثر کاروائی نہیں کی گئی نتیجے کے طور پر جنگلی درندے اب آدم خور بن گئے ہیں اور انسانوں خاص طور پر بچوں کو نوالہ بنانے لگے ہیں ۔حال ہی میں بیروہ کے ناجن علاقے میں تیندوے نے ایک چار برس کے معصوم بچے کو اپنا نوالہ بنایا جس کی خون میں لتھڑی اور ٹکڑوں میں بٹی لاش دو دن بعد مقامی لوگوں کی انتھک کوششوں کے بعد برآمد کی گئی۔کہا جارہا ہے کہ یہ ایک غیر مقامی مزدور کا بچہ تھا جو رہایش گاہ کے باہر کھیل رہا تھا اسی اثنا میں تاک میں بیٹا تیندوا اس پر جھپٹ پڑا اور جب تک لوگ اس کی چیخ و پکار کے بعد اس کے پیچھے دوڑ پڑے خونخوار تیندوا اسے دور جنگل کی جانب لے گیااس کی چیر پھاڑ کی اور اگلے دن بسیار تلاش کے بعد انتہائی بُری حالت میں اس کی لاش دیکھی گئی۔ابھی دو دن بھی نہیں گزرے تھے کہ ایک اور بچی کی اس سے کچھ دور علاقے میں تیندوے نے چیر پھاڑ کرکے رکھ دی لیکن مقامی لوگوں کی طرف سے شور و غل مچانے پر تیندوا بچی کو وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا ۔بچی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔لوگوں نے اس موقعے پر احتجاج کیا ۔کیونکہ اب تک مختلف علاقوں خاص طور پر ضلع بڈگام میں جنگلی درندوں نے کم از کم ایک درجن سے زیادہ معصوم بچوں کو اپنا نوالہ بنایا تھا۔اب سوال یہ پیدا ہوتاہے اس صورتحال کو کس طرح قابو میں کیا جاے ؟وایلڈ لایف ڈیپارٹمنٹ کے ذرایع کا دعویٰ ہے کہ محکمے کے اہلکار اپنی طرف سے اس بات کی بھر پور کوششیں کرتے ہیں کہ جنگلی درندوں کو انسانی بستیوں کا رخ کرنے کا موقع نہ مل سکے اور اس مقصد کے لئے محکمے سے جو ہوسکتا ہے وہ کررہا ہے لیکن لوگوں کو بھی اس طرح کے حالات پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے جس سے جنگلی جانوروں کو انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنا پڑے ۔اس بات میں دو رائیں نہیں ہوسکتیں کہ وادی میں سال 1990سے جنگلوں کا صفایا کیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پچاس سے ساٹھ فی صد تک جنگل ختم ہوگئے ہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جنگلوں کی زمین پر بے تحاشہ قبضہ کیا گیا یہاں تک کہ کاہچرائی لینڈ تک کو بھی نہیں بخشا گیا۔اس کا خمیازہ اگرچہ گاﺅں والوں کو ہی اٹھانا پڑا لیکن اس کے باوجود فاریسٹ لینڈ پر قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔جنگلوں کے جنگل کاٹے گئے اور سبز سونے کو بے دردی سے لوٹاگیا۔اس سے کیا ہوگیا کہ جنگلی جانوروں کی قدرتی پناہ گاہیں ایک ایک کرکے ختم ہوگئیں اور ان کو کھانے پینے کے لالے پڑ گئے جس کی بنا پر وہ بھوک و پیاس سے نڈھال انسانی بستیوں کا رخ کرنے لگے ۔جنگلوں کو بے تحاشہ لوٹنے کی ذمہ داری ان گاﺅں والوں پر عاید کی جاسکتی ہے جو جنگلوں کے قریب رہتے ہیں ۔اگر وہ اس پر شور و غل مچاتے عوامی رائے عامہ اس کے خلاف منظم کرتے تو جنگلوں کی ایسی بربادی نہیں ہوتی لیکن جب انہوں نے کچھ نہیں کیا تو جنگل چوروں کو جنگل لوٹنے کا سنہری موقعہ ہاتھ آگیا اور انہوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے ۔اور آج ہم جو یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں یہ اسی بات کا نتیجہ ہے کہ جنگل رہے نہیں اور جنگلی درندے انسانی بستیوں کا رخ کرنے لگے ہیں ۔اب ان کی روک تھام کے لئے محکمہ وایلڈ لایف کو متحرک ہونا پڑے گا تاکہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ڈی سی سری نگر نے شہریوں کی سہولت کے لیے ۔ای عرضیایک ایپلیکیشن مینجمنٹ پورٹل کے آغاز کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی

ڈی سی سری نگر نے شہریوں کی سہولت کے لیے ۔ای عرضیایک ایپلیکیشن مینجمنٹ پورٹل کے آغاز کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

عشمقام میں آدم خور ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک
ادارتی

(انسانی بستیوں پر جنگلی درندوں کی یلغار)

10 اکتوبر 2024
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d