Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(قہر انگیز موسم ،جولائی صدی کا گرم ترین مہینہ )

by Online Desk
25 جولائی 2024
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مغربی میڈیا کی طرف سے موسم کے حوالے سے ایسی رپورٹیں مل رہی ہیں جو انتہائی تشویشنا ک قرار دی جاسکتی ہیں ۔گوڈارڈ انسٹی ٹیوٹ باپت اسپیس سڈیڈیز کے ناسا کے اعلیٰ موسمیاتی ماہرگیون شمٹ نے خبردار کیا ہے کہ جولائی یعنی رواں مہینہ ا س صدی کا سب سے گرم ترین مہینہ بننے جارہا ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا کے ماہر موسمیات گیون شمٹ کا کہنا ہے کہ مسلسل گرمی کی لہر کرہ ارض پر بڑے حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس سے درجہ حرارت کے کئی سابق ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں ۔گیون شمٹ نے کہا کہ ہم پوری دنیا میں بے مثال موسمیاتی تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں ۔امریکہ اور یورپ کے علاوہ چین میں گرمی کی لہر نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دئے ہیں ۔ناسا کے ماہرین موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ یہ تمام اشارے موسمیاتی بحران کی شدت کے بارے میں خدشات کو بڑھا رہے ہیں ۔درجہ حرارت میں اضافہ حیران کن نہیں کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔گیون شمٹ کا کہنا ہے کہ زمین نے حا ل ہی میں گرم ترین جون کو بھگتا ہے جس سے 2024کے مجموعی طور پر گرم ترین سال بننے کے امکانات کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں ۔ماہر موسمیات گیون شمٹ نے موسم کے انتہائی حد تک چھونے کے بارے میں جو خدشات ظاہر کئے ہیں وہ پریشان کن اور تشویشناک ہیں جن پر حکومتوں کو غور کرنا چاہئے کیونکہ یہ سب کچھ یورپ یا دوسرے مغربی یا بڑے ملکوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اس قسم کی صورتحال مغرب ومشرق شمال و جنوب ہر ملک میں پائی جاتی ہے ۔دنیا بھر کے ممالک اس وقت موسم کے انتہاءپن کو برداشت کررہے ہیں اور ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر اس صورتحال میں فوری تبدیلی نہیں آے گی تو بنی نوع انسان بوند بوند کے لئے ترسے گا۔کیونکہ شدت کی گرمی کی وجہ سے ایسے دیو ہیکل یعنی بڑے بڑے گلئیشیر پگھلنے لگے ہیں جن کے پگھلنے کا پہلے تصورتک نہیں کیا جاسکتا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمالیائی خطے سب سے زیادہ متاثر ہونگے کیونکہ کلئیشروں کے پگھلنے کا عمل شروع ہوچکا ہے جس سے سمندروں اور دریاوں میں اتنی باڑھ آسکتی ہے کہ شہروں کے شہر ڈوب جائینگے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کے انتہا درجے تک پہنچنے سے صرف پانی کی قلت ہی پیدا نہیں ہوسکتی بلکہ نئی نئی اور ایسی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں جن کے بارے میں کسی نے سنا نہیں ہوگا اور ڈاکٹر بھی ان بیماریوں اور ان میں مبتلا افراد کو دیکھ کر سکتے میں آسکتے ہیں ۔اب دنیا بھر کے ممالک کو اس بارے میں سوچنا چاہئے کہ کس طرح بنی نوع انسان کو بچایا جاسکتاہے ۔گزشتہ برس تبدیلی موسم کے حوالے سے جو بڑے ملکوں کی کانفرنس منعقد ہوئی اس میں اس قدر اختلافات پیدا ہوگئے کہ کئی ملکوں کے نمایندے بیچ اجلاس میںہی بطور احتجاج ایوان سے اٹھ کر چلے گئے ۔اب اس کا علاج تلاش کرنا ہے اور دیکھنا ہے کہ ایسی کون سی حکمت عملی اپنائی جانی چاہئے جس سے لوگوں کو موسم کے حوالے سے کسی حد تک راحت مل سکے اور یہ جو تباہی ہمارے سروں پر منڈ لارہی ہے اسے کس طرح ٹالا جاسکے ۔جہاں تک وادی کا تعلق ہے تو جب یہاں 32یا 33ڈگری تک درجہ حرارت بڑھ جاتا تھا تو اسی وقت اتنی بارشیں ہوتی تھیں کہ درجہ حرارت کم ہوجاتا تھا اور لوگوں کو راحت محسوس ہوتی تھی لیکن یہاں درجہ حرارت 35ڈگری سے بھی زیادہ بڑھنے لگا پھر بھی بارشوں کا نام و نشان نہیں ۔موسم اس قدر قہر انگیز ہوگیا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں سے یہاں بارشیں ہی نہیں ہوئیں ہیں ۔اس کا اثر زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں طور پر نظر آرہا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
جسٹس تاشی ربستن نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اودھمپور میںلیگل ایڈڈ یفنس کونسل کیلئے نئے بلاک کا اِفتتاح کیا

جسٹس تاشی ربستن نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اودھمپور میںلیگل ایڈڈ یفنس کونسل کیلئے نئے بلاک کا اِفتتاح کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(قہر انگیز موسم ،جولائی صدی کا گرم ترین مہینہ )
ادارتی

(قہر انگیز موسم ،جولائی صدی کا گرم ترین مہینہ )

25 جولائی 2024
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

بے روزگار نوجوان اور روزگار کی امیدیں

12 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d