Daily Aftab
9 اگست ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(آخر کب تک سڑکوں پر خون بہتا رہے گا؟)

by Online Desk
05 اگست 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

آخر کب تک سڑکوں پر انسانی خون بہتا رہے گا ایسا کوئی دن نہیں گذرتا ہے جب کسی نہ کسی کے خون سے سڑکیں لال ہوجاتی ہیں ۔اس سلسلے کو روکا جاسکتا ہے بشرطیکہ متعلقہ محکمہ سنجیدگی کے ساتھ کوششیں کرے ۔4اگست جمعرات کی شام دیر گئے رام بن کے قریب کیلا موڑ کے سامنے ایک گاڑی کے ٹیمپو سے ٹکرانے کی وجہ سے ٹیمپو چناب میں لڑھک گیا جس سے موقعے پر ہی پانچ افرادلقمہ اجل بن گئے تقریباً ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے جن کو رام بن کے ہی ایک نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔ان میں سے بعد میں شدید زخمیوں کو سرینگر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ریفر کیا گیا جبکہ کئی ایک جموں کے میڈیکل کالج ہسپتال پہنچادئے گئے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ۔فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی یہ ایک بھیانگ حادثہ تھا جس کو یونہی نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے ۔اس سے صرف دو روز قبل برزلہ کے قریب دو خواتین کو بھی حادثہ پیش آیا۔دونوں خواتین گاڑی میں جارہی تھیں اس دوران ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر نالے میں جاگری جس سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ۔اسی روز شام کے وقت جہانگیر چوک کے قریب دو نوجوان سکوٹی حادثے میں شدید زخمی ہوگئے اور خون میں لت پت دونوں نوجوان بہت دیر تک اسی حالت میں دیکھے گئے کیونکہ ان کو اٹھاکر ہسپتال لے جانے والا کوئی نہیں تھا ۔خون میں لت پت دو نوجوان فلائی اوور پر سڑک پر اوندھے منہ چیخ و پکار کررہے تھے بعد مین ایک اکیلا نوجوان سامنے آگیا اور اس نے ان دونوں نوجوانوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ دوسرا دو دن تک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد کل یعنی جمعہ کو چل بسا ۔اس سے قبل بھی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اتنے ٹریفک حادثے رونما ہوے کہ خدا کی پناہ۔چونکہ ہمارے یہاں ایسے سخت قانون نہیں جس سے کسی بھی طرح کے جرایم کے مرتکب افراد کو عبرت حاصل ہو اسلئے حادثات کے مر تکب افراد کو سخت سزاﺅں کے ساتھ ساتھ ان کی لائیسنس بھی ضبط کی جانی چاہئے ۔انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں لیکن جب یہی جان سڑک پر تڑپتی رہے گی تو پھر اس کی قیمت کیا ہوسکتی ہے ۔بہت کم لوگ گاڑیاں چلاتے وقت احتیاط برتتے نظر آتے ہیں جبکہ آج کے نوجوان کسی بھی طور ٹریفک قوانین کی پروا نہ کرتے ہوے اس طرح گاڑیاں اور سکوٹر یا موٹر سایئکل چلاتے ہیں کہ اکثر و بیشتر ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ان کی روک تھام ضروری ہے اور اس کے لئے قوانین کو سخت بنایا جانا چاہئے تاکہ ہر کوئی گاڑی چلاتے وقت احتیاط برتے ۔ٹریفک قوانین کا یہاں بہت کم لوگ احترام کرتے ہیں ۔بیشتر لوگ ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں ۔اسلئے متعلقہ محکمے کو متحرک ہوکر ایسے اقدامات اٹھانے چاہئے تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام ہوسکے ۔لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ اوور ٹیک دائیں سے کرنا ہوتا یا بائیں سے ۔سگنل پر کس طرح رکنا چاہئے ۔کبھی کبھار کسی گاڑی یا سکوٹر والے کو سائیڈ انڈیکیٹر چالو رہتا ہے تو پیچھے سے آنے والا ڈرائیور لاکھ کوشش کے باوجود یہ سمجھ نہیں پارہا ہے کہ اسے دائیں جانا ہے یا بائیں ۔دو گاڑیوں کے بیچ کتنا فاصلہ رکھنا لازمی ہے ۔کوئی گلی یا رابطہ سڑک سے تیزی سے گاڑی نکال کر چلتا ہے جس سے اکثر وبیشتر حادثات رونما ہوتے ہیں اسلئے لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے پوری طرح خبردار کرنا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

04 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

29 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(محرم الحرام پر مناسب انتظامات کئے جائیں)

28 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(نشہ آور اشیاءکا دھند ا کرنیولے سخت سزا کے مستحق)

27 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(عارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کی غفلت شعاری)

26 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں بنیادی سہولیات کا فقدان کیوں ؟)

25 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی کے بیشتر تاریخی اور ثقافتی ورثے خستہ حالی کے شکار)

24 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سمارٹ سٹی میں سمارٹ اقدامات کی ضرورت

23 جولائی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(اصلاح معاشرہ میں والدین اور اساتذہ کا رول)

22 جولائی 2022
Next Post
سلمان خان کے ساتھ جڑے دنیا کے سب سے چھوٹے سنگرAbdu Rozik، بھائی جان کی اس فلم میں آئیں گے نظر

سلمان خان کے ساتھ جڑے دنیا کے سب سے چھوٹے سنگرAbdu Rozik، بھائی جان کی اس فلم میں آئیں گے نظر

اہم خبریں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آخر کب تک سڑکوں پر خون بہتا رہے گا؟)

05 اگست 2022
پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ

02 اگست 2022
امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی
بین اقوامی

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

02 اگست 2022
شوپیاں کے کلہ بل گاوں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی 2مقامی جنگجو جاں بحق
تازہ ترین خبریں

کولگام جھڑپ ، جنگجو فوج کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب

06 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔