تاجکستان میں رہنے والے عبدو روزک دنیا کے سب سے چھوٹے سنگر ہیں۔ آئیفا 2022 کے وقت انہوں نے کافی سرخیاں بنائیں۔ سونو سود، اے آر رحمان سے لے کر سلمان خان تک ان کی بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی چھائے رہے۔ وہیں خبریں آ رہی ہیں کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ان کی ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں۔دراصل، انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، عبدو روزک نے خود بتایا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ انھوں نے لکھا- ‘بھائی جان کے لیے تیار ہوں۔’ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدو نے اس بارے میں بتایا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم ‘بھائی جان’ میں کام کر رہے ہیں، جس کے لیے وہ بہت خوش ہیں اور سلمان خان کے شکر گزار ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ بھائی جان سلمان خان کی آنے والی فلم ہے جس کا ٹائٹل پہلے ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ تھا۔ تاہم بعد میں اس کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ آپ کو بتا دیں، یہ فلم 30 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔