ADVERTISEMENT
ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ جمعے کو ممبئی میں ہونے والی شادی کی مرکزی تقریب میں دنیا بھر سے مختلف شخصیات، بزنس ٹائیکون، سیاست دان، ہالی وڈ اور بالی وڈ کے ستاروں اور کرکٹرز نے شرکت کی۔ اننت امبانی کی شادی سے قبل کئی ماہ تک پری ویڈنگ تقریبات جاری رہیں جس میں پاپ اسٹارز ریہانہ اور جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔
ADVERTISEMENT