Daily Aftab
7 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

by Online Desk
24 نومبر 2024
A A
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

آج بابائے صحافت خواجہ ثنا اللہ بٹ کی پندرہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔خواجہ مرحوم جیسا کہ قارئین کرام کو معلوم ہوگا کہ اعلیٰ پایہ کے صحافی گذرے ہیں جنہوں نے جموں کشمیر میں صحافت کے پیشے کو بلندیوں پر پہنچادیا اور ان کے جو ہم عصر صحافی تھے ان کو اسی طرح کی ترغیب و تربیت دی کہ انہوں نے بھی اس پیشے کے ساتھ انصاف کیا ۔لیکن اس کا سہرہ صرف خواجہ صاحب کے سر جاتا ہے جنہوں نے وادی میں صحافت کو اعلیٰ مقام دلوانے میں کامیابی حاصل کرلی ۔آج کے دور میں اخبار نویسی کو جو سہولیات فراہم ہیں اُس دور میں جب انہوں نے اخبار کی اشاعت شروع کی تو اس طرح کی کوئی سہولیات میسر نہ تھیں لیکن خواجہ صاحب کی جرات مندی کی داد دینی پڑے گی جنہوں نے پختہ عزم اور ہمت و حوصلے سے کام لے کر ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اخبار کی اشاعت جاری رکھی ۔یہ پچاس ساٹھ کی دہائی کا دور تھا جب بابائے صحافت نے اخبار کو زبردست مشکلات کے باوجود آسمان کی بلندیوں پر لے جاکر ان جعلسازوں ،بے ایمانوں اور رشوت خور طبقے کی نیندیںحرام کرکے رکھدیں جو کشمیری عوام کی لاعلمی ،سادگی اور شرافت کا ناجائیز فایدہ اٹھاتے ہوئے ان کا بے تحاشہ استحصال کیاکرتے تھے ۔کشمیری عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے لئے خواجہ ثنااللہ بٹ ایک ڈراونے خواب سے کم نہ تھے جنہوں نے ان سب کو بے نقاب کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔انہوں نے اپنے اخبار یا اپنے آپ کی پروا نہ کرتے ہوئے حقایق سے پردہ ہٹایا ۔بے ایمان سیاستدانوں کو آئینہ دکھایا ۔عوام کو لوٹنے والے تاجروں کے خلاف مہم چلائی ،عوامی مسایل و مشکلات کو اجاگر کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ حکمران خواجہ ثنا اللہ بٹ کا اخبار آفتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی تعمیراتی اور ترقیاتی کام شروع کرتے تھے کیونکہ وہ ان خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے تھے جو ترقیاتی یا تعمیراتی کاموں میں آڑے آتی تھیں اسلئے حکمران اسی حساب سے کام شروع کرواتے تاکہ کسی بھی جگہ کوئی ایسی بات نہ ہوجاے جس سے لوگوں کو مشکل پیش آجاے ۔صحافت کو قابل مطالعہ بنانے کا سہرہ بھی خواجہ صاحب کے ہی سر جاتا ہے وہ کبھی بھی یاوہ گوئی سے کام نہیں لیتے تھے ۔انہوں نے اپنی تحریریوں میں معیار کو اولین ترجیح دی اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی آفتاب انتظامیہ اسی نہج پر چلنے کی کوشش کرتی ہے اور بابائے صحافت نے صحافت کے حوالے سے جو راستہ دکھایا اسی پر گامزن رہنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔نوجوان نسل کو شاید ہی معلوم ہوگا لیکن یہ سچ ہے اور جیسا کہ سنا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی جاندار اور شاندار تحریروں کی بنا پر اس وقت کے حکمرانوں کو اپنے فیصلے بدلنے پر مجبور کیا ہے ۔کیونکہ حکمران جو فیصلے لیتے تھے اگر خواجہ صاحب کو یہ لگتا تھا کہ یہ فیصلہ جات عوام کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوسکتے ہیں تو وہ اس کے خلاف اس طرح لکھتے اور ایسی شاندار تجاویز بھی پیش کرتے جس سے حکمران اپنے فیصلہ جات تبدیل کرنے پر مجبور ہوجاتے ۔بہر حال آج وہ ہمارے درمیان نہیں اور آج یعنی 25نومبر کو ان کی برسی منائی جارہی ہے ۔اس موقعے پر ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ عوامی مفادات کے بارے میں کوئی سمجھوتہ کئے بغیر تمام جائیز عوامی مسایل کی نشاندہی کر کے ان کو حل کروانے کی کوشش کی جاے گی جس طرح بابائے صحافت خواجہ ثنا اللہ بٹ کرتے تھے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا امکان

سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو 2300 کروڑ روپے رشوت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جانوروں میں گلٹی دار بیماری خطرناک ثابت ہوسکتی ہے )

26 اگست 2022
سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے
ادارتی

(تمباکو نوشی سے پرہیز لازمی)

29 مئی 2024
ماہ مبارک میں غیر کشمیری گداگروں کی فوج وادی وارد
ادارتی

(شہر و گام بچوں سے بھیک منگوانے کا رحجان بڑھنے لگا)

02 اپریل 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d