Daily Aftab
10 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(نشہ آور اشیاءکا دھند ا کرنیولے سخت سزا کے مستحق)

by Online Desk
27 جولائی 2022
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

27جولائی کو مقامی اخبارات میں ایک خبر شہ سرخیوں کے ساتھ شایع ہوگئی ہے جس میں کہا گیا کہ بارہمولہ میں پولیس نے 24کروڑ مالیت کی ہیروین یعنی نشہ آور اشیاءبرآمد کرکے تین افراد کو گرفتا ر کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے گیارہ لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کرلی گئی ۔اس حوالے سے جوخبر شایع ہوئی ہے اس میں لکھا گیا ہے کہ پولیس نے منگل کے روز منشیات سمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوے 24کروڑ مالیت کی حشیش برآمد کرلی ہے اور تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔قانون میں ان کے لئے کون سی سزا تجویز کی گئی ہے اس سے قطع نظر اگر یہ دیکھا جاے کہ منشیات کا دھندا کرنے سے کشمیری سماج پر کس طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں تو ان کو پھانسی پر لٹکانا چاہئے ۔منشیات کا دھندا کرنے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ ایک قوم کا مستقبل یعنی نوجوان کو تاریکی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔نشہ کرنے سے نوجوان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے ۔اسے ماں بہن میں تمیز کرنے کی حس ختم ہوجاتی ہے اور وہ ایک ایسی دنیا میں چلاجاتا ہے جہاں اسے ہر طرف مستی ہی مستی نظر آتی ہے لیکن یہی چیز اس کے لئے موت کا باعث بن جاتی ہے ۔نشہ آور اشیاءاستعمال کرنے سے اس میں سوچنے سمجھنے کی تمیز بھی ختم ہوجاتی ہے اور کہیں کا نہیں رہتا ہے ۔پڑھنا لکھنا تو دور وہ کوئی کاروبار تک نہیں کرسکتا ہے اور چاہتا ہے کہ دن رات نشے میں ہی رہے ۔وہ نشہ آور اشیاءحاصل کرنے کے لئے اپنے ہی گھر میں چوری تک کرتا ہے ۔اور ماہرین طب کے مطابق نشے کا عادی شخص قتل تک کرسکتا ہے ۔نشہ سے انسان کی دماغی قوتیں زایل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی جنسی طاقت بھی بہت جلد ختم ہوجاتی ہے اور اس کے لئے گھریلو زندگی بسر کرنا ناممکن بن جاتا ہے ۔پولیس روزانہ اخبارات کے لئے جو بلیٹن شایع کرتی ہے اس میں دو تین خبریں اسی بارے میں ہوتی ہیں کہ کہا ں کہاں پولیس نے نشہ آور اشیاءضبط کی ہیں اور کتنے افراد کو گرفتار کیاگیاہے ۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو لوگ نشہ آور اشیاءکا دھندا کرتے ہیں وہ کہاں سے اسے حاصل کرتے ہیں ۔پولیس کے لئے یہ ناممکن ہے کہ اسے معلوم ہی نہیں چل سکتا ہے کہ اس قسم کا دھندا کہاں پر زوروں سے چلتاہے ۔کون لوگ اس میں ملوث ہیں اور کہاں کہاں سے نشہ آور اشیاءحاصل کی جاتی ہیں ۔شہر میں کئی ایسے علاقے کافی بدنام ہیں جہاں کے بارے میں دعوے کئے جارہے ہیں کہ ان علاقوں میں نشہ آور اشیا ءکا دھندا زور و شور سے جاری ہے ۔ڈاون ٹاون میں معزز شہریوں نے ایک فلاحی انجمن تشکیل دی ہے جو نشہ آور اشیاءکا دھند کرنے والی کسی بھی فیملی یا فرد کے بارے میں پولیس کو مطلع کرتے ہیں ۔اسی طرح کی انجمنیں پوری وادی میں قایم کی جاینگی تو پولیس کے لئے بھی ڈرگ سمگلروں کو پکڑنا آسان ہوجاے گا۔جب تک لوگ اس معاملے پر پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے تب تک اس وباءپر قابو پانا مشکل ہے ۔اسلئے ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چاہئے کہ وہ فوری طرح اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرکے نشیلی اشیاءکا دھندا کرنے والوں کو ختم کروانے کے لئے کاروائی میں شامل ہوجائیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
کیا پرینکا چوپڑا اور نک جونس دوسرے بچے کی تیاری کر رہے ہیں؟

کیا پرینکا چوپڑا اور نک جونس دوسرے بچے کی تیاری کر رہے ہیں؟

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(نشہ آور اشیاءکا دھند ا کرنیولے سخت سزا کے مستحق)

27 جولائی 2022
ملک میں کووڈ19کی صورتحال میں بتدریج بہتری ، اموات کی گھٹ رہی ہیں
تازہ ترین خبریں

بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ

18 ستمبر 2021
کینیا میں سڑک حادثے میں 30 مسافر ہلاک
تازہ ترین خبریں

کینیا میں سڑک حادثے میں 30 مسافر ہلاک

25 جولائی 2022
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(ٹوارزم سیکٹر اور نوجوانوں کیلئے روزگار)

12 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d