Daily Aftab
30 جون ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

by Online Desk
15 مئی 2022
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

گذشتہ دنوں کپوارہ اور کٹرا میں جان لیوا حادثات رونما ہوے جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد دم توڑ بیٹھے جبکہ بائیس سے زیادہ زخمی ہوگئے جن میں سے کئی ایک بری طرح جھلس گئے ہیں جن کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ان میں سے بعض کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے ۔کپوارہ میں کیگام کے مقام پر اس وقت حادثہ رونما ہوا جب چار افراد ایک کنواں کھود رہے تھے ا س دوران کنوئیں سے زہریلی گیس خارج ہوئی جس سے چار افراد جن میں باپ بیٹا شامل بتاے گئے بے ہوش ہوگئے جن کو اسی حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں چاروں دم توڑ بیٹھے ۔یہ دلدوز سانحہ قرار دیا جاسکتا ہے جس سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل بتائے گئے جب ان کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں تو پوری بستی کے مرد و زن زار و قطار رو رہے تھے ۔یہ حادثہ اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ نہیں بلکہ اس سے قبل اسی نوعیت کے حادثے متعدد مرتبہ رونما ہوچکے ہیں جب کنواں کھودنے کے دوران زہریلی گیس کا اخراج شروع ہوا جس سے اب تک درجنوں افراد کی جانیں چلی گئیں ۔جب اس طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں تو ان کا تدارک لازمی تھا لیکن حکومت نے اب تک اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اسلئے انتظامیہ کو اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ گیس کے اخراج سے ہونے والی اموات پر قابو پایا جاسکے ۔جو بھی لوگ کنواں کھودنا چاہتے ہونگے انہیں مقامی انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینے کا پابند بنایا جانا چاہئے تاکہ حکومت کی طرف سے ماہرین کی ٹیم اس جگہ مقرر کی جاے جو کنواں کھودنے والوں کو بچاﺅ تدابیر اختیار کرنے کا طریقہ سکھاتے ۔اس طرح ان حادثات سے بچاﺅ کی سبیل پیدا کی جاسکتی ہے اسی طرح کٹرا میں بھی المناک حادثہ رونما ہوا جس میں چار یاتری زندہ جل گئے جبکہ بائیس بری طرح جھلس گئے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حادثہ کس طرح رونما ہوا ہے اور گاڑی میں آگ کس طرح نمودار ہوئی ہے ۔اس حادثے کے بارے میں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اور جیسا کہ سوشل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے کہ گاڑی میں کھانا پکانے کے لئے گیس جلایا گیا تھا جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پائیپ لیک ہونے سے آگ نمودار ہوگئی ہے ۔اب یہ ضلع انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ حقیقت کا سراغ لگانے کے لئے کاروائی کرے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھاے جاسکیں ۔کیونکہ اب امرناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے اسلئے یاتریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے انہیں بعض چیزوں کا پابند بنایا جانا چاہئے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ یاتری گاڑیوں میں ہی گیس چولہے جلا کر کھانا پکاتے ہیں اس سے آگ لگنے کے امکانات بڑھ سکتے ہین اسلئے یاتریوں کواس بات کا پابند بنایا جانا چاہئے کہ وہ کسی بھی صورت میں چلتی یا پارک کی ہوئی گاڑیوں میں گیس چولہے جلانے کی کوشش نہ کریں ایسا کرنے سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(ممبران پارلیمنٹ کا دورہ جموں کشمیر اہمیت کا حامل )

(شہر میں عوامی درباروں کا انعقاد ایک اچھی پہل)

(معاشرے میں بُرائیاں پھیلانے والوں کو انتباہ)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ممبران پارلیمنٹ کا دورہ جموں کشمیر اہمیت کا حامل )

20 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(شہر میں عوامی درباروں کا انعقاد ایک اچھی پہل)

19 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(معاشرے میں بُرائیاں پھیلانے والوں کو انتباہ)

18 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں کروز سیاحت کیلئے کافی گنجایش)

17 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرینگر جموں ریلوے پروجیکٹ ہنوز تشنہ تکمیل

13 مئی 2022
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
ادارتی

(حالیہ ٹریفک حادثات ،محکمہ بری الذمہ نہیں)

12 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے بیداری پیدا ہونے لگی

11 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )

10 مئی 2022
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

08 مئی 2022
Next Post
صحافی شیریں ابوعاقلہ کی ہلاکت کےخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ

صحافی شیریں ابوعاقلہ کی ہلاکت کےخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ

اہم خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

سری لنکا سے ایمرجنسی ختم

ماریوپول میں ازووسٹل اسٹیل پلانٹ کو فتح کرنے کا اعلان

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

15 مئی 2022
لفٹینٹ گورنر نے انڈین سوسائٹی آف نیفرولوجی کی 27 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا
تازہ ترین خبریں

لفٹینٹ گورنر نے انڈین سوسائٹی آف نیفرولوجی کی 27 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا

05 مارچ 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔