Daily Aftab
24 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے بیداری پیدا ہونے لگی

by Online Desk
11 مئی 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ویٹ لینڈ یعنی آبی ذخائیر کے بچاﺅ مہم کے سلسلے میں وادی کے لوگوں میں اس حد تک بیداری پیدا ہونے لگی ہے کہ وہ اس بات کی مقدور بھر کوششیں کرنے لگے ہیں تا کہ ویٹ لینڈز کو ہر حالت میں بچایا جاسکے ۔ماضی میں وادی میں جہاں کہیں بھی آبی ذخائیر پائے گئے ا ن کی بھرائی کرکے ان پر ناجائیز قبضہ کیا گیا لیکن اب صورتحال کچھ مختلف ہے لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ آبی ذخائیر کو تباہ کرنے یا ان کی طرف بھر پور توجہ نہ دینے سے کس طرح کے نقصانات انسان کو جھیلنے پڑ سکتے ہیں۔اس وقت گلوبل وارمنگ نے پوری دنیا کو پریشان کردیا ہے تمام یورپی ،ایشائی اور خاص طور پر افریقی ممالک کو قلت آب کا سامنا ہے ۔کئی افریقی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں لوگوں کو پانی حاصل کرنے کے لئے کئی کئی کلو میٹرکی مسافت طے کرنا پڑتی ہے ۔جس قدر گلوبل وارمنگ بڑھتی جائی گی دوسرے ممالک کو بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ہمارے یہاں بھی پانی کی قلت پیدا ہونے لگی ہے جبکہ آبی ذخایر بھی نیست و نابود ہونے لگے ہیں کیونکہ ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔لیکن اب لوگوں میں اس بات کا احساس ہونے لگا ہے کہ جب تک آبی ذخائیر کو بچانے کے لئے اقدامات نہیں کئے جاینگے تب تک ما حولیاتی توازن برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہے ۔انسان کی بقا پانی پر ہے اور پانی اسی صورت میں حاصل کیاجاسکتا ہے جب ہم آبی ذخائیر کو بچانے کی کوششیں جاری رکھینگے ۔حال ہی میں ویٹ لینڈ ڈویثرن کشمیر کی طرف سے مشہور ہوکر سر کے ارد گرد صفائی مہم شروع کردی گئی تاکہ اس مشہور آبی ذخیرے کی شان رفتہ کو بحال کیا جاسکے ۔صفائی کی اس مہم میں ایک تو سرکاری محکموں کے ملازمین کے علاوہ سول سوسائیٹی گروپس ،این جی اوز اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا ۔اس مہم کا مقصد مشہور ویٹ لینڈ کی ماحولیاتی خصوصیات کو برقرار رکھنا ہے ۔ہوکر سر جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں دنیا کے مختلف ممالک جن میں سائیبیریا ،آسٹریلیا،روس ،چین وغیرہ شامل ہیں سے لاکھوں پرندے ہوکر سر آتے ہیں لیکن گذشتہ کئی برسوں سے ان مہاجر پرندوں کی تعداد برابر گھٹتی جارہی ہے جس کی وجہ ہوکر سر میں پانی کی سطح میں کمی بتائی جارہی ہے چنانچہ لوگوں نے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں اقدامات شروع کئے ہیں ۔طلبہ اور طالبات کے علاوہ سول سوسائیٹی گروپس اور این جی اوز نے بھی اس مہم میں شمولیت اختیار کی ہے ۔کہا جارہا ہے کہ اب تک پانچ سے چھ ٹرکوں میں ٹھوس فضلہ اٹھا کر اسے مناسب جگہ پر ٹھکانے لگایا گیا ۔مہم 21مئی تک جاری رہے گی ۔لوگ چاہتے ہیں اس طرح کی مہم صرف ہوکر سر تک ہی محدود نہیں رہنی چاہئے بلکہ براری نمبل ،خوشحال سر اور جھیل ڈل اور جھیل نگین کے ساتھ ساتھ ولر میں بھی اسی طرح کی مہم شروع کی جانی چاہئے ۔اس کے علاوہ یہ کوشش کی جانی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس قسم کی مہم میں شامل کیا جانا چاہئے تاکہ آبی ذخایر کو بچایا جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(خونی نالہ سانحہ ،شفاف تحقیقات کی جاے )

(ممبران پارلیمنٹ کا دورہ جموں کشمیر اہمیت کا حامل )

(شہر میں عوامی درباروں کا انعقاد ایک اچھی پہل)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(خونی نالہ سانحہ ،شفاف تحقیقات کی جاے )

23 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ممبران پارلیمنٹ کا دورہ جموں کشمیر اہمیت کا حامل )

20 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(شہر میں عوامی درباروں کا انعقاد ایک اچھی پہل)

19 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(معاشرے میں بُرائیاں پھیلانے والوں کو انتباہ)

18 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں کروز سیاحت کیلئے کافی گنجایش)

17 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

15 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرینگر جموں ریلوے پروجیکٹ ہنوز تشنہ تکمیل

13 مئی 2022
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
ادارتی

(حالیہ ٹریفک حادثات ،محکمہ بری الذمہ نہیں)

12 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )

10 مئی 2022
Next Post
نوین چودھری نے نیشنل ہیلتھ مشن فنڈس کے مکمل اِستعمال پر دیا زور

نوین چودھری نے نیشنل ہیلتھ مشن فنڈس کے مکمل اِستعمال پر دیا زور

اہم خبریں

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی

شادی پورہ بانڈی پورہ میںایک روز کا دولہا حادثے میں از جان

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے بیداری پیدا ہونے لگی

11 مئی 2022
پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے
تازہ ترین خبریں

پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے

18 مئی 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
بجبہاڑہ میں غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

20 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔