Daily Aftab
25 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(اُردو زبان کو فروغ دینے کی ضرورت)

by Online Desk
22 نومبر 2021
A A
0
SHARES
472
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس وقت ارُدو زبان و ادب کو درپیش مسایل و مشکلات سے اس میٹھی اور پیاری زبان کو نکالنے کے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے ۔اردو اور ہندی دو بہنیں ہیں اور دونوں زبانیں اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی عکاس ہیں لیکن اردو کے بارے میں وثوق کے ساتھ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ اردو کا اثر اب ہر گذرتے دن کے ساتھ کم ہوتا جارہاہے اس کی غالباً ایک وجہ یہ بھی رہی ہے کہ اس زبان کو ایک خاص مذہب اور فرقے سے جوڑا گیا اور جب زبان پر اس قسم کی تہمت لگائی جاتی ہے تو اس کی زندگی کے دن کم ہوتے جارہے ہیں ادھر سرکار کے ساتھ ساتھ لوگوں کی طرف سے بھی اس زبان کو بچانے اسے پروان چڑھانے یا اسے ترقی دینے کے لئے کوئی قابل ذکر اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔وادی میں بھی اردو اب آہستہ آہستہ اخبارات تک ہی سمٹتی جارہی ہے اور اخبارات کے ذریعے ہی یہ زبان گھر گھر پہنچتی ہے لیکن لوگوں کی طرف سے اسے اب وہ اہمیت حاصل نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی ۔بے شک ہم اپنے بچوں کو بچپن سے ہی اردو میں بول چال سکھاتے ہیں لیکن اس سے اردو کی آبیا ری نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ جب تک اردو یا کوئی اور زبان لکھی یا پڑھی نہیں جاے گی تب تک اس کی ترقی ممکن نہیں ۔اب یہاں حالات اس حدتک بگڑ گئے ہیں کہ اب اردو ایک باقاعدہ زبان ہوکر بولی بنتی جارہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں اردو میں ضرور باتیں کرینگی لیکن لکھنا پڑھنا تو دُور کی بات ہوگی ۔ان حالات کو مدنظر رکھ کر اور اردو کو فروغ دینے یہاں انجمن اردو صحافت ،ارود کونسل اور اردو اکیڈیمی جیسی تنظیمیں میدان میں اُتر گئی ہیں اور وہ اس سلسلے میں کوشا ں ہیں اب ان کی کوششیں کہاں تک رنگ لائینگی یہ آنے والا وقت ہی بتاسکتا ہے لیکن ان تنطیموں کے چلانے والوں پر یہ ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ اپنی کوششوں کو جاری رکھیں اور کوشش یہ ہونی چاہئے کہ لوگ نہ صرف اپنے بچوں کو اردو میں بات چیت کرنے پر زور دیں بلکہ بچوں کو اردو پڑھنے اور لکھنے کی ترغیب بھی دی جاے تاکہ آگے چل کر ان میں اردو کے ساتھ لگاﺅ پیدا ہوجاے گا ۔جو لوگ اس ز بان کو ایک خاص مذہب اور فرقے کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اردو کو پروان چڑھانے اور اسے ہر دلعزیز بنانے کے لئے غیر مسلم شاعروں ،ادیبوں اور قلمکاروں نے کافی محنت کی ہے ان میں کرشن چندر ،راجندر سنگھ بیدی سحر،رام لعل ،منشی پریم چند ،چکبست ،کشمیری لال ذاکر ،اوپندر ناتھ اشک ،کنور سین ،رگھو پتی سہائے فراق گو رکھپوری ،نریش کمار شاد ،آزاد گلاٹی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔متذکرہ بالا شعرا اور ادیبوں نے اردوکی بہت زیادہ خدمت کی ہے ۔لیکن نہ جانے کیوں آج اردو کو پیچھے کی طرف دھکیلاجارہا ہے ۔ان شعرا اور ادیبوں کا شمار ترقی پسندوں میں ہوتا ہے انہوں نے بے پناہ خوبصورت شاعری کی ۔اچھے ناول اور افسانے لکھے ۔ اردو ڈراموں،کتابو ں اور شاعروں کے دیوانوں پر خوب تنقید کی گئی کافی نام اور شہرت کمائی ۔یہ ان کی ان ہی کوششوں کا نتیجہ ہے جس نے ان کو سماج اور سوسائیٹی میں اعلیٰ مقام دلوایا ۔ان کی وجہ سے اردہ زندہ ہے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ اردو کو ہم نے نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے ۔جس کی بنا پر یہ زبان آہستہ آہستہ صفحہ ہستی سے مٹتی جارہی ہے اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اردو کو اس کا اصل مقام دلانے کے لئے سب آگے بڑھیں ۔تاکہ سب سے پیاری ،میٹھی اور دلفریب زبان صفحہ ہستی سے مٹ نہ جاے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں

موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(اُردو زبان کو فروغ دینے کی ضرورت)

22 نومبر 2021
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d