Daily Aftab
18 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کشمیری تہذیب و تمدن اور زبان و ادب کی اہمیت )

by Online Desk
19 مارچ 2024
A A
0
SHARES
116
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

”کشمیری ثقافت ابھی بھی زندہ ہے تاہم اس کو مقبول بنانے کی ضرورت ہے “ یہ بات محکمہ ثقافت کے پرنسپل سیکریٹری سریش گپتا نے کل یہاں میڈیا کو بتائی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اگلے برس سے اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک ایڈوانس کلینڈر بنائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ”کشمیری کلچر ختم نہیں ہوا ہے لیکن مجھے لگتاہے کہ اس کو مزید مقبول بنانے کی ضرورت ہے ۔“ہر ایک قوم کی اپنی الگ الگ پہچان،تہذیب و تمدن وغیرہ ہوتا ہے جس سے اس خطے اور وہاں رہنے والے لوگوں کی پہچان ہوتی ہے ۔اس وقت بہت سی قومیں ایسی ہیں جو انتہائی ایڈوانسڈ سٹیج پر ہیں لیکن اپنی ثقافت ،کلچر اور زبان و ادب سے جڑی ہوئی ہیں اور وہ ان کو کسی بھی قیمت پر چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ۔کسی خطے کی ثقافت ،تہذیب و تمدن اور زبان و ادب کو پروان چڑھانے اور اسے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتوں کا کلیدی رول ہوتا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ جب ہم خود ہی اپنی ثقافت ،تہذیب و تمدن اور زبان و ادب کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہوں تو حکومت کیا کرسکتی ہے کیونکہ کسی قوم کا کلچر اسی وقت تک محفوظ رہ سکتاہے اور آنے والی نسلوں کے لئے باعث تقلید بن سکتاہے جب لوگ اس کو اپنائیں گے اور اسے روز مرہ زندگی کا ایک حصہ بنائینگے کیونکہ قوموں کی پہچان تو اسی سے ہوتی ہے ۔لیکن افسوس کشمیری عوام خود ہی اپنے کلچر ،تہذیب و تمدن اور زبان و ادب کا گلہ گھونٹنے پر تلے ہوئے ہیں ۔آج صورتحال یہ ہے کہ کشمیری زبان و ادب کا جنازہ نکالا گیا ہے ۔کشمیری رہن سہن کو جیسے لوگ بھول گئے ہیں اور رہی بات ثقافت کی تو آنے والی نسلوں کو اس بات کا پتہ ہی نہیں ہوگا کہ کشمیری قوم کون ہے ان کا رہن سہن کیسا تھا ان کی زبان کیسی تھی ۔اس وقت اکثر دیکھا جارہا ہے کہ نئی نسل کے سامنے کشمیری زبان کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی ہے کیونکہ نوجوان نسل سے لے چھوٹے چھوٹے بچے بھی کشمیری زبان میں بات کرنے سے احتراز کرتے ہیں اور صرف ایسی زبان کا استعمال کرتے ہیں جو کشمیری نہیں۔اسی طرح کشمیری پوشاک پہن کر باہر نکلنے میں بھی اب لوگ کترانے لگے ہیں کیونکہ بہت سے لوگوں کو کشمیری لباس پہن کر باہر نکلنے میں احساس کمتری ہوتا ہے ۔جب ہم دوسری قوموں کی طرف دیکھتے ہیں انہوں نے اپنی زبان و ادب ،رہن سہن ،ثقافت وغیرہ کو زور سے تھامے رکھا ہے ۔لداخی فخر سے ایسا لباس پہن کر باہر نکلتے ہیں جس سے دور سے ان کی پہچان ہوتی ہے کہ وہ لداخی ہونگے ۔جنوبی بھارت کی جتنی بھی ریاستیں ہیں وہاں کے لوگ مخصوص قسم کی دھوتیاں پہن کر باہر نکلنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے میں ان کو کسی قسم کی شرم محسوس نہیں ہوتی ہے ۔لیکن اس کے مقابلے میں ہم اپنے بچوں کو کشمیری زبان نہیں بلکہ دوسری زبانیں سکھا تے ہیں ۔کشمیری خواتین اپنا روایتی ڈریس بھول گئی ہیں ۔جو کپڑے پہن کر وہ باہر نکلتی ہیں وہ ہر گز ہر گز کشمیری لباس کا متبادل نہیں ہوسکتاہے ۔رہن سہن اور کھانے پینے کے طریقے بدل گئے ہیں ۔اسلئے کشمیر کے ذی عزت شہریوں ،کشمیری زبان ادب سے وابستہ شخصیتوں کو آگے بڑھ کر اپنے تہذیب و تمدن کو بچانے اور اپنی زبان و ادب کی صحیح آبیاری کے لئے ہر ممکن طریقے کواختیار کرنا چاہئے ۔محکمے کو بھی اس جانب بھر پور توجہ دینی چاہئے تاکہ کشمیر کلچراورکشمیریت کو بچایا جاسکے ۔سمینار ،نکڑ ناٹک،مشاعرے ،ادبی سرگرمیوں سے لوگوں کو زبان وادب کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا جاسکتاہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
وائبرنٹ گجرات سمٹ میں متحدہ عرب امارات کے صدر کا تبصرہ انتہائی حوصلہ افزا۔ پی ایم مودی

ہندوستان بحر ہند کے علاقے میں بحری قزاقی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ مودی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری تہذیب و تمدن اور زبان و ادب کی اہمیت )

19 مارچ 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری تہذیب و تمدن اور زبان و ادب کی اہمیت )

19 مارچ 2024
کشمیری برآمداتی سیکٹر کیلئے بڑی پیش رفت،جموں و کشمیر میں بسوہلی پشمینہ کو جی آئی ٹیگ ملا
ادارتی

(کشمیری دستکاری مصنوعات اور دستکاروں کی حالت)

09 اگست 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d