نئی دلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز زور دے کر کہا کہ ہندوستان بحری جہاز کی آزادی کے تحفظ اور بحر ہند کے علاقے میں بحری قزاقی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم مودی کا بیان اس وقت آیا جب بلغاریہ کے صدر رومن رادیو نے ہندوستانی بحریہ کے اپنے ملک کے جہاز اور عملے کو بچانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔رادیو نے ایکس پر پوسٹ کیا تھا، ”ہندوستانی بحریہ کی جانب سے ہائی جیک کیے گئے بلغاریائی جہاز ”روین” اور اس کے عملے بشمول سات بلغاریائی شہریوں کو بچانے کے لیے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔” اپنے جواب میں وزیراعظممودی نے کہا کہ میں پیغام کی تعریف کرتا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سات بلغاریائی شہری محفوظ ہیں اور جلد ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ ہندوستان بحری جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور بحر ہند کے علاقے میں بحری قزاقی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔