Daily Aftab
17 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وادی میں بجلی بحران،زندگی کا ہر شعبہ بُری طرح متاثر

by Online Desk
04 اکتوبر 2023
A A
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

موسم کی بے رخی نے پوری وادی میں روزمرہ زندگی میں بہت سی الجھنیں ڈالدیں اور بہت سے مسایل پیدا کردئے لیکن سب سے اہم مسلہ بجلی کا ہے جس کا حال بے حال ہوچکاہے ۔کچھ روز پہلے تک وادی میں زبردست گرمی پڑ رہی تھی یعنی درجہ حرارت میں اضافے نے لوگوں کو مشکلات میں ڈالدیا تھا ۔دن بھر کڑی دھوپ اور رات کو بھی شدت کی گرمی نے لوگوں سے دنوں کا آرام اور راتوں کی نیندیں چھین لی تھیں۔مہینوں تک بارشیں نہیں ہوئیں اور خشک موسم سے آبی ذخائیر سوکھنے لگے اور تو اور جہلم میں پانی کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہوگئی ہے ان حالات میں بجلی کی پیداواری صلاحیتوں کا کم ہونا سمجھ میں آنے والی بات ہے لیکن اب جبکہ موسم تبدیل ہونے لگاہے صبح شام سردیاں بڑھنے لگی ہیں پہاڑوںپر برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہونا چاہئے تھا یعنی معاملہ الٹا ہورہا ہے اب بجلی کی پیداوار کافی حد تک کم ہوگئی ہے ۔سرکار کی طرف سے بار بار اس بات کا اعلان کیاجاتا رہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے بجلی کی فراہمی میں باقاعدگی آے گی اور کٹوتی کم ہوگی لیکن افسوس سرکار کا اعلان اعلان کی حدتک ہی محدود رہا اب تو سات سات آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے ۔خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سمارٹ میٹرز نصب کئے گئے ہیں ۔بجلی کی حالت روز بروز ابتر ہونے لگی ہے ۔اس کا اثر زندگی کے ہر شعبے پر پڑا ہے ۔خاص طور پر کاریگراب ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ۔اخبارات میں یہ خبر شایع ہوئی ہے کہ دستکاری شعبہ بجلی کی فراہمی میں مسلسل خلل سے برُی طرح متاثر ہونے لگاہے ۔دستکاروں کا کہنا ہے کہ اسوقت برآمدات پر کافی توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔انتظامیہ ہر ضلع سے برآمدات کو بڑھاوا دینے کیلئے کوشاں ہے لیکن جب بنیادی ڈھانچہ خصوصاً بجلی نظام کسی ڈگر پر نہ ہو تو یہاں کی دستکاری مصنوعات کی پیداواریت کیسے بڑھے گی ۔کانہامہ کے ایک دستکار کا کہنا ہے کہ یہاں شام کے بعد ہی کاریگر شال بافی اور دیگر دستکاری مصنوعات پر کام کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن اب گذشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کا حال بے حال ہے جس سے ان کی پروڈکشن پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ کاریگر اکثر اب دیر رات تک دستکاریوں پر کام کرتے رہتے ہیں ۔لیکن جب بجلی ہی نہیں تو یہ کاریگر کس طرح کام کرینگے ۔کاریگر اور تاجر جو اپنی روزی روٹی کے لئے بجلی پر انحصار کرتے ہیں پیداوار میں تاخیر اور خرید و فروخت میں کمی سے دوچار ہیں ۔جس سے خطے میں ثقافتی ورثے کو زبردست خطرات لاحق ہونے لگے ہیں ۔پشمینہ کاریگروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی موجودہ حالت کو مدنظر رکھ کر یہی کہا جاسکتاہے کہ دستکاری سیکٹر بحران کا شکار ہونے لگاہے ۔ادھر صنعتی سیکٹر کا بھی یہی حال ہے اور کارخانہ دار اور خاص طور پر چھوٹے چھوٹے کارخانوں میں پیداواری صلاحیتیں پچاس سے ساٹھ فیصد تک گھٹ گئی ہے جبکہ عام گھریلو زندگی بھی متاثر ہوگئی ہے ۔لوگ اب یہ کہنے لگے ہیں اکتوبر میں بجلی کی یہ حالت ہے آگے کیا ہوگا ؟

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
شفاف توانائی کے شعبے میں نئے اختیارات تلاش کرنے کی ضرورت : مودی

17600کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی شروعاتوزیراعظم مودی راجستھان اورمدھیہ پردیش میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وادی کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل رہے گی
ادارتی

وادی میں بجلی بحران،زندگی کا ہر شعبہ بُری طرح متاثر

04 اکتوبر 2023
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

بے روزگار نوجوان اور روزگار کی امیدیں

12 فروری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d