Daily Aftab
19 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جی 20کانفرنس کشمیری عوام غیر ملکی مہمانوں کے منتظر

by Online Desk
16 مئی 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جی 20کانفرنس کشمیری دستکاری مصنوعات کیلئے ایک نیک شگون ہے اور اس سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی اشیاءکو بین الاقوامی مارکیٹ دستیاب ہوگا۔یہ کشمیر کے دستکاروں اور کاریگروں کی متفقہ راے ہے جبکہ ثقافت و آرٹ سے وابستہ فنکاروں ،موسیقاروں اور دوسرے لوگوں نے جی 20کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کہ اس کانفرنس کے دوران غیر ملکی مندوبین اور ملکی مندوبین کو جموں کشمیر کے رنگِ ثقافت ،تہذیب و تمدن ،آرٹ و کلچر سے آگاہی دلانے کی بھر پور کوششیں کی جاینگی اس کے ساتھ ساتھ ان مندوبین کو کشمیری کھانوں اور پوشاک سے بھی روشناس کرایا جاے گا اور یہاں کے رہن سہن کے بارے میں بھی ان کو تفصیل سے آگاہی دلائی جاے گی۔اس مہینے کی 22سے 24مئی تک یہاں منعقد ہونے والی کانفرنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کشمیری دستکاروں اور کاریگروں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے جموں کشمیر کی دستکاری مصنوعات کو بین الاقوامی بازار فراہم ہوگا۔ان کاریگروں کا کہنا ہے کہ پشمینہ شال ،قالین ،ووڈ کارونگ ،اور دیگر خالص کشمیری مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر بھر پور مارکیٹ دستیاب ہو سکتا ہے کیونکہ کانفرنس کے شرکاءسفیر بن کر واپس لوٹیں گے اور کشمیری مصنوعات کو زبردست بڑھاوا ملے گا۔کشمیری کاریگروں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ تین دہائیوں سے وہ جن مشکلات و مسایل سے دوچار تھے انہین اس سے چھٹکارا ملنے کی امید ہے ۔کشمیر کی دستکاریوں جن میں شالبافی ،قالین بافی ،نمدہ سازی ،ووڈ کارونگ اور پیپر ماشی کو پھر سے منافع بخش مارکیٹ مل سکتاہے ۔ادھر جموں کشمیر کے آرٹسٹوں وغیرہ نے بھی اس موقعے کو غنیمت جان کر غیر ملکی مندوبین کو کشمیری آرٹ کلچر ،تہذیب و ثقافت سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوے کہا کہ غیر ملکی مندوبین کو اس کانفرنس کے دوران میگا کلچرل شو بھی دکھایا جاے گا جس میں رنگ و رقص اور موسیقی کا حسین امتزاج ہوگا۔اس کلچرل ایونٹ کے دوران جو جھیل ڈل کے کناروں پر منعقد کیا جاے گا میں غیر ملکی مندوبین کومقامی ذایقوں یعنی مقامی کھانوں سے بھی متعارف کیا جاے گا یعنی ان کو کشمیری کھانے پیش کئے جائینگے ۔22مئی کی شام کو تقریباًایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں روشنی اور آواز کا شاندار نظارہ ہوگا غیر ملکی مندوبین کو جموں کشمیر کی ثقافت رقص اور موسیقی کے علاوہ کشمیر کی ثقافت سے روشناس کیا جاے گا ان کو کشمیری گانے سنائے جاینگے ۔ان آرٹسٹوں کے مطابق غیر ملکی مندوبین کیلئے میگا کلچرل پروگرام میں سب کچھ میوزیکل ہوگا۔اس کے لئے ہائی ٹیک وسایل کا استعمال ہوگا۔ہائی ٹیک لائٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔مہمانوں کو کشمیری فنکاروں کے لباس اور زیورات سے لے کر ہر چیز اس قسم کی ہوگی کہ کسی کو بھی انہیں سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آے گی۔شہر سرینگر کے علاوہ ان مقامات جہاں معزز مہمانوں کے جانے کی توقع ہے میں بھی کلچرل پروگرام پیش کئے جائینگے ۔غرض غیر ملکی مہمانوں کو کشمیری عوام کی طرف سے شاندار استقبال کیا جاے گا اور ان کی مہمان نوازی مین کوئی کسر باقی نہیں رکھی جاے گی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
کم عمر لڑکا دریا میں ڈوب کر لقمہ اجل

کم عمر لڑکا دریا میں ڈوب کر لقمہ اجل

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

جی 20کانفرنس کشمیری عوام غیر ملکی مہمانوں کے منتظر

16 مئی 2023
جموں میں حیدرپورہ ہلاکتوں کےخلاف محبوبہ مفتی کا احتجاج
تازہ ترین خبریں

جموں میں حیدرپورہ ہلاکتوں کےخلاف محبوبہ مفتی کا احتجاج

17 نومبر 2021
پہلگام میں حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر اشرف مولوی سمیت تین جنگجو جاں بحق ، اسلحہ بھی بر آمد
تازہ ترین خبریں

کپوارہ میں 2 جنگجو ہلاک، تلاشی آپریشن ہنوز جاری: پولیس

13 جون 2023
موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں
تازہ ترین خبریں

خواجہ ثنااللہ کو 12ویں برسی پرڈاکٹر فاروق عبداللہ کا خراج عقےدت

24 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d