ADVERTISEMENT
سرینگر میں منگل کے روز ایک کم عمر لڑکا دریاءمیں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ نصر اللہ گچو ولد محمد یعقوب گچو ساکن گچی محلہ ڈل ، دریا میں ڈوب گیا اور موقعے پر ہی اس کی موت واقع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ بچے کی لاش کو پانی سے نکال لیا گیا اور آخری رسومات کےلئے وارثین کے حوالے کردی گئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔
ADVERTISEMENT