Daily Aftab
24 مارچ ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سماج دشمن منشیات سملگروں کی جائیدادیں قرق کی ہونگی

by Online Desk
16 مارچ 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جس طرح حکومت نے ملی ٹینسی فنڈنگ معاملات میں ملوث افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اسی طرح وادی کو منشیات کی وبا سے نجات دلانے کے لئے سرکار نے سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب اس میں ملوث افراد کی بھی جائیدادیں قرق کرنے کے علاوہ انہیں عدالت سے سخت سے سخت سزا دینے کی سفارش بھی کی جاے گی کیونکہ ان کے خلاف اس طرح کیس تیار کئے جاینگے تاکہ ان کو یعنی منشیات کا دھندا کرنے والوں کو سخت سزا مل سکے اس سے دوسرے لوگ عبرت حاصل کرسکیں اور وہ کوئی ایسا دھندا شروع نہیں کریں گے جس سے نوجوان نسل تباہ و برباد ہوجاے۔منشیات کے استعمال میں تیزی سے کشمیری نوجوان تباہ ہونے لگے ہیں اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے پارکوں ،باغوں کے علاوہ ایسی جگہوں جہاں لوگوں کی آمد ورفت قدرے کم ہو۔گلی کوچوں ،قلعہ ہاری بربت کے گرد و نواح اور خاص طور پر ملہ کھاہ میں نشہ آور اشیاءکا استعمال کرتے ہوے دیکھے جاسکتے ہیں۔بار بار جیسا کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو مطلع کرنے کے باوجود ایسے نوجوان اپنی عادتوں سے باز نہیں آتے ہیں نتیجے کے طور پر ان کا مستقبل تاریک بن جاتا ہے وہ نہ گھر کے اور نہ ہی گھاٹ کے رہ جاتے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ منشیات کے دھندے میں کئی ایسے لوگ ملوث ہیں جن کی سماج میں کافی عزت کی جاتی ہے لیکن پیسے کا لالچ ان سے ایسے کام کرواتاہے جو انسانیت سوز کہے جاسکتے ہیں۔ایک نوجوان پر نہ صرف ملک و قوم کے مستقبل کا دارو مدار ہوتا ہے بلکہ اسے اپنے والدین کا سہارا بننا پڑتا ہے لیکن جب اسی نوجوان کو منشیات کی لت پڑ جاتی ہے تو اس کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور وہ کوئی کام کاج کرنے کے قابل نہیں رہتا ہے قوم کی وہ خدمت کیا کرے گا؟الٹا وہ اپنے والدین پر بوجھ بن جاتا ہے۔اخبارات اور سوشل میڈیا پر روز جرایم کے بارے رپورٹس دیکھنے کو ملتے ہیں یعنی چوریاں ،ڈاکہ زنی چھرا زنی ،مارپیٹ ،اقدام قتل وغیرہ وغیرہ ان سب واقعات کے پیچھے ایسے ہی نوجوانوں کا ہاتھ ہوتا ہے جن کو نشے کی لت لگی ہوئی ہوتی ہے۔اب قارئین کرام خود ہی فیصلہ کرسکتے ہیں ایسے بے غیرت نوجوان کس طرح ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں کن حالات میں بوڑھے والدین کی لاٹھی بن سکتے ہیں۔شہر خاص میں لوگ انتہائی تنگ آگئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ منشیات کی وجہ سے شہر کے بیشتر نوجوان ایسی حرکتیں کرتے ہیں جن کی امید ہی نہیں ہوتی ہے۔اس بارے میں چاروں طرف لوگ کہتے ہین پولیس کو چاہئے کہ وہ ایسے نوجوانوں کو پکڑے لیکن یہ کام صرف پولیس کا ہی نہیں ہے بلکہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کو پکڑوانے کے لئے لوگوں کو پولیس کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئے اور اس کو تعاون دینا چاہئے تب کہیں جاکر منشیات کا دھندا کرنے والے پکڑے جاسکتے ہیں۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

سعودی مبلغ کی آل سعود کو پھٹکار، دین اسلام کی تباہی کا سلسلہ بند کرو!

ہر خاتون جو اپنے گھر کی ذمہ دار ہے،

شاہی درخت کی ختم ہورہی شنہشاہی

اسی بارے میں

سعودی مبلغ کی آل سعود کو پھٹکار، دین اسلام کی تباہی کا سلسلہ بند کرو!
ادارتی

سعودی مبلغ کی آل سعود کو پھٹکار، دین اسلام کی تباہی کا سلسلہ بند کرو!

15 مارچ 2023
عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں وادی بھر میں بھی تقاریب کا اہتمام
ادارتی

ہر خاتون جو اپنے گھر کی ذمہ دار ہے،

12 مارچ 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

شاہی درخت کی ختم ہورہی شنہشاہی

11 مارچ 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

وادی میں خواتین کے معیار زندگی میں بہتری آئی

07 مارچ 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

بلدیاتی اداروں کی مضبوطی سے عوام کو راحت ملی

06 مارچ 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

اب جعلسازی بھی آن لائن ، محتاط رہنے کی ضرورت

02 مارچ 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

تعمیراتی سرگرمیوں کےلئے فنڈس کی دستیابی ناگزیر

28 فروری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جموں کشمیر فصل بیمہ یوجنا کا اطلاق)

26 فروری 2023
لداخ میں بھارت اور چین کی فوج کے جماﺅ سے کشیدی برقرار
ادارتی

آج ہندوستان کی شبیہ یہ ہے کہ ملک اپنی قومی سلامتی کے
تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے: جے شنکر

23 فروری 2023
Next Post
افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ

افغانستان میں استحکام کے لیے ایک جامع سیاسی نظام کی ضرورت ہے۔ یوروپین یونین

اہم خبریں

اَتل ڈولو نے بڑی براہمناں میں موبائل ویٹرنری یونٹوں اور
پیر اویٹ ٹریننگ انسٹی چیوٹ کے دفتر کا اِفتتاح کیا

مسافروں سے بھری پک اپ 25 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، 8 کی حالت تشویشناک

رعناواری میں ایک بھار پر محکمہ بجلی اور مقامی لوگ آمنے سامنے
میٹروں کی تنصیب کے خلاف صارفین کا شدید غم و غصہ اوردھرنا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سماج دشمن منشیات سملگروں کی جائیدادیں قرق کی ہونگی

16 مارچ 2023
ماہ شعبان 29یوم پر مشتمل ہونے کی صورت میں رمضان کا چاند ہفتہ کے روز ہی نظر آئے گا خلیجی ممالک میں اور برصغیر ایشیاءمیں اتوار کو پہلا روز ہ ایک ساتھ ہونے کا امکان ۔ ماہر ین فلکیات
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

22 مارچ 2023
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستانی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع
تازہ ترین خبریں

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستانی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع

22 مارچ 2023
ماہرین فلکیات نے چھ ماہ قبل ماہ رمضان 2022کی پیش گوئی کی
تازہ ترین خبریں

ہندوستان و پاکستان میں آج چاند نظر نہیں آیا۔، جمعہ سے رمضان المبارک کاہوگا آغاز

22 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔