Daily Aftab
19 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(فلو ویکسین لینے کی ڈاکٹروں کی تلقین)

by Online Desk
16 ستمبر 2021
A A
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی طرف سے اخبارات کے لئے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس سال موسم خزان جو شروع ہونے جارہا ہے میں لوگوں کو دوہرے وائیرس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اس کی وضاحت کرتے ہوے معروف معالج ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ ایک فلو دوسرا کووڈ ۔اس دوہرے وائیرس سے بچنے کے لئے ابھی سے احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ تیسری لہر میں بچوںکے متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں اسلئے سب سے پہلے بچوں کو فوری طور فلو ویکسین دیا جانا چاہئے تاکہ وائیرس کے اثرات کم ہوں یعنی اگر خد نخواستہ بچہ کووڈ کی تیسری لہر سے متاثر ہوجاے لیکن اس نے فلو کا ویکسین لیا ہوگا تو اس پر کووڈ کا زیادہ اثر نہیں ہوگا اسلئے بقول ڈاکٹر موصوف بچوں ،بزرگوں ،حاملہ خواتین وغیرہ کو خزان کی آمد سے قبل ہی یعنی اسی مہینے فلو ویکسین دیا جانا چاہئے ۔لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر فلو ویکسین اس قدر ضروری ہے تو سرکاری طور پر یہ لوگوں کے لئے دستیاب کیوں نہیں رکھا جارہا ہے کیونکہ اس کی قیمت فی ویکسین تیرہ سے پندرہ سو تک وصول کی جاتی ہے جبکہ یہ کسی بھی ہسپتال میں دستیاب نہیں ہے ۔اسلئے اتنے مہنگے ویکسین کو ہسپتالوں میں عام لوگوں کےلئے دستیاب رکھا جانا چاہئے ۔تاکہ سب کے سب اس ویکسین کو لے سکیں بصورت دیگر لوگ اس سے اس وجہ سے کتراتے ہیں کیونکہ یہ صرف پرائیویٹ طور پر ہی لوگوں کو دستیاب ہورہا ہے اور اس کی قیمت بہت زیادہ ہے ۔اخبارات اور سوشل میڈیا پر یہ بیان منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں نے بذریعہ فون اور تحریری طور پر لکھا ہے کہ چونکہ اس ویکسین کی قیمت بہت زیادہ زیادہ ہے ان حالات میں ان کے لئے اس ویکسین کو لینا ممکن نہیں ۔ادھر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر نثار الحسن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف مسوری سکول آف میڈیسن کو لمبیا میں کئے گئے ایک سروے میں یہ بات ظاہر کی گئی ہے کہ فلو ویکسین بچوں کو کووڈ سے بچنے کے لئے کچھ حد تک تحفظ فراہم کرسکتی ہے اسلئے انہوں نے مشورہ دیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فلو ویکسین اسی مہینے میں لینا چاہئے ۔دریںاثنا وادی میں کووڈ متاثرین کی تعداد ایک مرتبہ پھر سو سے زیادہ بتائی گئی ۔اور اس وقت 151افراد اس وائیرس میں مبتلا پائے گئے ۔جبکہ تین روز بعد ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے ۔مطلب صاف ظاہر ہے کہ کورونا ابھی گیا نہیں بلکہ برابر موجود ہے اسلئے اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے کیونکہ کسی بھی وقت کہیں بھی کوئی کورونا کی زد میں آسکتا ہے ۔لوگوں کو اس حوالے سے بہت زیادہ فکر مند ہونے کی اگرچہ کوئی ضرورت نہیں لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا جانا چاہئے بلکہ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ کورونا سے بچا جاے ۔حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ہر ممکن طریقے پر اس بات کو یقینی بناے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ماسکوں کا استعمال کریں تاکہ کورونا وائیرس ایک دوسرے کو نہ لگ سکے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے ایام یعنی اکتوبر مہینے میں کووڈ کی تیسری لہر عروج پر ہوگی اور اس کے لئے ابھی سے لوگوں کو احتیاط برتنی چاہئے لیکن جب اِدھر اُدھر نظرجاتی ہے تو بہت کم لوگ بلکہ نہ ہونے کے برابر لوگ ماسک پہنے نظر آتے ہیں اس کے علاوہ سماجی دوری اب کہیں بھی نظر نہیں آتی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
صحافی وکاس رنجن قتل معاملہ ،14 ملزمین قصوروار قرار

صحافی وکاس رنجن قتل معاملہ ،14 ملزمین قصوروار قرار

Leave a ReplyCancel reply

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ادارتی

(فلو ویکسین لینے کی ڈاکٹروں کی تلقین)

16 ستمبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d