سیشن جج ( فرسٹ) راجیو رنجن سہائے نے صحافی وکاس رنجن کا سال 2008 میں ہوئے قتل کے معاملے میں آج سماعت کے دوران بڑکویادو سمیت چودہ لوگوں کو قصور وار قراردیا ۔اطلاعات کے مطابق بہار میں سمستی پور ضلع کی ایک عدالت نے مشہور صحافی وکاس رنجن قتل معاملے میں گزشتہ روز 14 ملزمین کو قصوروار قرار دیا۔ ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج ( فرسٹ) راجیو رنجن سہائے نے ضلع کے روسڑا میں صحافی وکاس رنجن کا سال 2008 میں ہوئے قتل کے معاملے میں آج سماعت کے دوران بڑکو یادو، ببلو سنگھ اور سوئمبر یادو سمیت چودہ لوگوں کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302 سمیت دیگر دفعات میں قصور وار قرار دیا۔ سزا کے نکات پر سماعت کے لئے عدالت نے 22 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ایڈیشنل پبلک پراسکیوٹر (اے پی پی) رام کمار نے یہاں بتایا کہ سماعت کے دوران عدالت میں موجود 12 ملزمین کو عدالتی حراست میں لیتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ ایک ملزم پہلے سے ہی جیل میں بند ہے۔ وہیں ایک دیگر قصور وار قرار دیا گیا ملزم عدالت میں آج موجود نہیں تھا، جس سے 22 ستمبر کو عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔