ADVERTISEMENT
پولیس نے کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کرلیا
حاجی پور: بہار میں ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقہ سے پولیس نے کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سنیچر کی دیر رات کرہری گاﺅں کے نزدیک شک کی بنیاد پر ایک اسکارپیو کار کو روک کر تلاشی لی گئی۔ اس دوران 40 کارٹن ہریانہ میں تیار انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ برآمد شراب کی قیمت قریب چار لاکھ روپے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کاروباری کندن کمار اور ڈرائیور وشنو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔
ADVERTISEMENT