ADVERTISEMENT
مختلف کورسوں کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے پاکستان جانے والے کشمیری طلبہ کیلئے ویزا اور سیکورٹی کلیرنس کو سخت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال 2017میں 57نوجوان تعلیمی ویزا پر پاکستان چلے گئے جہاں انہوںنے عسکری صفوں میںشمولیت اختیار کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں 17ہتھیار سمیت واپس آنے والے مختلف جھڑپوں میںمارے گئے جبکہ 13ابھی بھی سرگرم ہے جن کی تلا ش جاری ہے ۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ 17نوجوان ابھی بھی پاکستان میںہی مقیم ہے جن پر جموںکشمیر پولیس کی کڑی نظر ہے
ADVERTISEMENT