افغانستان میں قائم بھارتی کونسل خانے نے افغانستان میں مقیم تمام بھارتیوںکو فوری طور پر افغان چھوڑنے کی ہدایت دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے درالحکومت کابل میں قائم بھارتی کونسل خانے نے وہاں مقیم بھارتیوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑکر بھارت چلے جانے کو کہا ہے۔اس کے علاوہ کونسل خانے نے افغانستان میں مختلف پروجیکٹوں پر کام کررہی کمپنیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے بھارتی ملازمیں کو پروجیکٹ سائٹوں سے فارغ کریں۔ بتایا جارہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ کئی دنوں سے صورتحال انتہائی مخدوش بنی ہوئی ہے کیوں کہ طالبان نے درالحکومت کے کئی اہم علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے جن میں زارنج نمروز بھی شامل ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر بھارتی سرکار نے مزار شریف سے بھارتیوں کے انخلاءکا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں مزار شریف میں بھارت کونسلیٹ سے کہا ہے کہ بدھ کے روز نئی دلی کےلئے ایک خصوصی ائر کرافٹ سفر کررہا ہے اور مزار شریف کے ارد گرد رہنے والے بھارتیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ائر کرافٹ کے ذریعے ہندوستان جانے کےلئے تیار رہیں۔