Daily Aftab
2 دسمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

by Online Desk
28 نومبر 2021
A A
0
SHARES
473
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کشمیر میں روائیتی پیشے آہستہ آہستہ ختم ہوتے جارہے ہیں اور کوئی بھی اپنے آباو و اجداد کے پیشے اپنانے کے لئے تیار نظر نہیں آرہا ہے حالانکہ پیشوں سے نہ تذلیل ہوتی ہے اور نہ ہی روایتی پیشے اپنانے سے سماج یا سوسائیٹی میں بے عزتی ہوتی ہے بلکہ لوگوں میں اس نوجوان کے تئیں عزت و وقار بڑھ جاتا ہے جو روائیتی پیشہ اختیار کرکے باعزت روزگار کمانے کا سلسلہ شروع کرتا ہے ۔ہمارے ہاں بہت سے روایتی پیشے تھے جو اب براے نام ہوکر رہ گئے ہیں ان میں دستکاری مصنوعات مثلاً قالین بافی ،جالکدوزی یا پیپر ماشی کے علاوہ حجامت ،نانوائی،ووڈ کارونگ وغیرہ وغیرہ ایسے پیشے ہیں جن کی طرف اب آج کی نوجوان نسل کم ہی توجہ دیتی ہے ۔اگرچہ دستکاری مصنوعات کی طرف نوجوان کسی حد تک اب بھی توجہ دیتے ہیں لیکن حجام کا بیٹا اپنے باپ دادا کا پیشہ اختیار کرنے سے اب کتراتا ہے ۔یہی حال نانوائی یا آشپازوں کا بھی ہے ۔اب یہ پیشے وہ لوگ اختیار کرنے لگے ہیں جن کا ان سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے وہ صرف روزگار کے لئے ان پیشوں کو اختیار کرنے لگے ہیں جس کی بنا پر اب کشمیر میں ان روائیتی پیشوں کا معیار گھٹ رہا ہے لیکن موجودہ ایام میں بھی ایسے بہت سے پڑھے لکھے نوجوان ہیں جو اپنے آباو اجداد کے پیشے اختیار کرکے باعزت روزگار کمارہے ہیں ان میں ایک نوجوان وکیل بھی شامل ہے جو چرار شریف کا رہنے والا ہے اور جس نے بتایا کہ وہ چار بجے کے بعد جب وہ کورٹ سے نکلتا ہے تو شہر میں کانگڑیاں فروخت کرتا ہے کیونکہ یہ اس کے آباد و اجداد کا پیشہ ہے اور وہ خود کو اس پیشے سے الگ نہیں کرنا چاہتا ہے ۔اس نے کہا کہ لوگ اس کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہیں اسی طرح نشاط کے رہنے والے ایک نوجوان جو تعلیم یافتہ ہے نے کشمیر کی مٹی کے برتن بنانے کا روایتی پیشہ اختیار کرلیا ہے اور ایسا کرنے کے لئے اسے ہر جانب شاباشی مل رہی ہے ۔اس نوجوان جس کا نام محمد عمر کمار ہے نے دعویٰ کیا اس کے ہاتھ کے بنائے ہوے چمکدار مٹی کے برتن امریکہ اور چین میں مشینوں سے بنائے جانے والے مٹی کے برتنوں کے مقابلے میں صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں ۔اس نوجوان نے بتایا کہ اسے یوٹیوب پر کافی سرچ اور تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ کشمیر میں ہاتھوں سے بناے جانے والے مٹی کے برتن ان ملکوں کے مٹی کے برتنوں سے کافی بہتر ہیں اور صحت کے لئے مفید ہیں جو کافی ترقی یافتہ ہیں ۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق مٹی کے برتنوں سے محکمہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم کافی متاثر ہوئے ہیں اور کارخانہ سکیم کے تحت اسے مزید سات نوجوانوں کو یہ فن سکھانے کے لئے کنٹریکٹ پر استاد مقرر کیا ہے تاکہ اس روایتی فن کو فروغ مل سکے ۔لوگ محمد عمر نامی اس نوجوان کو شاباشی دے رہے ہیں جس نے اپنے آباو و اجداد کے پیشے کو اختیار کرکے باعزت روزگار کمانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔کشمیری دستکاروں کے ہاتھ سونے کے لئے جن کی بنائی ہوئی دستکاری مصنوعات کو اگرمناسب مارکیٹ فراہم کیاجاے تو ان کی مالی حالت کافی حد تک سدھر سکتی ہے ۔اسلئے جو نوجوان اپنے آباو و اجداد کے پیشے کو خواہ پارٹ ٹایم ہی سہی اختیار کرے گا وہ نہ صرف روزگار کماے گا بلکہ کشمیر کی اعلیٰ فنی روایات کو زندہ رکھے گا۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

293میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی ایک مثبت قدم

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اطلاق

آگ سے بچاﺅ،احتیاط لازمی شرط

اسی بارے میں

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

293میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی ایک مثبت قدم

01 دسمبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اطلاق

30 نومبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

آگ سے بچاﺅ،احتیاط لازمی شرط

27 نومبر 2023
ملک میں کووڈ19کی صورتحال میں بتدریج بہتری ، اموات کی گھٹ رہی ہیں
ادارتی

(بیماریوں کے حوالے سے لوگ احتیاط برتیں)

24 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(بجلی حاصل کرنے کیلئے پینل کی تشکیل )

23 نومبر 2023
چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سر
ادارتی

(سردیاں اور گہری دھند ،احتیاط برتنے کی ضرورت)

21 نومبر 2023
پاکستان میں بجلی  غل ۔ کئی بڑے شہر تاریکی میں ڈوبے
ادارتی

(وادی میں بجلی بحران شدت اختیار کرنے لگا)

20 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آگ سے بچاﺅ کیلئے ایڈوائیزری پر عمل درآمد ناگزیز)

17 نومبر 2023
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ،سکوٹی سوار جاں بحق
ادارتی

(خط چناب کے خونین راستے)

15 نومبر 2023
Next Post
اخوند نے خاموشی توڑ دی، غنی پر بدعنوانی کے الزامات لگائے

اخوند نے خاموشی توڑ دی، غنی پر بدعنوانی کے الزامات لگائے

اہم خبریں

ایل جی سنہا نے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

مسلح افراد نے بینک سے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لئے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
(فضول خرچیوں والی شادی کلچر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے )
ادارتی

(فضول خرچیوں والی شادی کلچر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے )

06 اگست 2023
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔