Daily Aftab
17 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔پیوش گوئل

by Online Desk
15 جون 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی/ مرکزی وزیر  برائے صنعت   و تجارت جناب پیوش گوئل  نے کہا ہے کہ  پی ایم گتی شکتی  کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ اس کے فوائد  بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر سے آگے  ملک کو حاصل ہوسکیں۔ جناب گوئل  نے کل شام نئی دہلی میں  ڈی پی آئی آئی ٹی  اور 8  متعلقہ وزارتوں کے ساتھ  پی ایم گتی شکتی  میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے  لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر موصوف  نے  شرکت کرنے والی وزارتوں  / محکموں  پر زور دیا کہ وہ  بھارت کے بنیادی ڈھانچے  اور اقتصادی ترقی میں مزید تیزی لانے کے لئے  مربوط پلیٹ فارم کی مکمل صلاحیت کا استعمال کریں۔ جناب گوئل نے کہا کہ  کوآپریٹوز اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ پی ایم گتی شکتی  کے مربوط  فریم ورک   اور  نیشنل  ماسٹر پلان  (این ایم پی)  کے اعداد  وشمار کو استعمال کرتے ہوئے  زرعی آراضی پر مشترکہ  سہولیات قائم کر کے  زرعی  سیکٹر  کی  مدد کی جاسکتی ہے۔ وزیر موصوف نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  پی ایم گتی شکتی کے تحت  ایرا ڈولپمنٹ ایپروچ  کو  نیتی آیوگ  کے  امنگوں  والے  اضلاع  کے  لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میٹنگ میں  صنعت  اور  اندرونی تجارت  کے فروغ  کے محکمے  (ڈی پی  آئی آئی ٹی)  کے سینئر  عہدیداروں  کے علاوہ  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، وزارت ریلوے ، بندرگاہوں، جہاز رانی  اور آبی گزر گاہوں کی وزارت، شہری  ہوا بازی کی وزارت، بجلی ، پیٹرولیم  اور قدرتی گیس کی وزارت، ٹیلی مواصلات کا محکمہ (ڈی او ٹی)،  نئی  اور قابل تجدید  توا نائی  کی وزارت ، بھاسکر آچاریہ  نیشنل  انسٹی ٹیوٹ  فار  اسپیس  ایپلی کیشن اینڈ  جیو  انفارمیٹکس (بی آئی ایس  اے جی – این)  اور قومی صنعتی  راہداری ترقیاتی کارپوریشن  (این آئی  سی ڈی سی)  کے نمائندوں  نے شرکت کی۔ڈی پی  آئی آئی ٹی  کی  اسپیشل سکریٹری  محترمہ سومیتا  ڈاورا نے  این ایم پی  کے  اعداد وشمار کی کوالٹی  کو بہتر بنانے ، ڈاٹا  لیئرس کا معیار قائم کرنے ، کوالٹی  کو بہتر بنانے کا منصوبہ (کیو آئی پی) اور  بہتر  منصوبہ بندی کا نظام قائم کرنے  میں  پی ایم گتی شکتی  کی پیش رفت  کا جائزہ  پیش  کیا۔ سماجی  سیکٹر کی منصوبہ بندی  کے لئے  این ایم پی  کے استعمال کی  حوصلہ افزائی  کرنے کی خاطر  پانچ  نئی  وزارتوں کو  پی ایم گتی شکتی میں  شامل کرنے کی تجویز  پیش کی گئی، جو  پہلے سے موجود  سماجی سیکٹر  کے  14  محکموں /  وزارتوں کے علاوہ ہیں،  تاکہ  ملک میں  سماجی اقتصادی ترقی  کو تیز کیا جاسکے۔ گھریلو  لاجسٹکس کے ماحول کو بہتر بنانے کے علاوہ  ڈی پی آئی آئی ٹی  ایگزم  لاجسٹکس کو بہتر بنانے کے لئے بھی مسلسل کام کر رہی ہے۔ ایک  ایگزم لاجسٹکس گروپ  دیگر متعلقہ  محکموں  /  وزارتوں  کے ساتھ  مل کر قائم کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے  لاجسٹکس پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی)  کے تمام پیمانوں  پر  ملک کی کارکردگی  کو بہتر بنانے کے لئے ایک ایکشن پلان  جلد ہی  تیار کیا جائے گا  اور اس پر عمل کیا جائے گا۔ جی ایس  ٹی این  ڈاٹا  کے ساتھ  یونیفائڈ  لاجسٹکس انٹر  فیس پلیٹ فارم  (یو ایل آئی پی)  کے ساتھ  مربوط  کر کے  کارگو  کی شروع  سے آخر تک کثیر ماڈل  والی ٹریکنگ  کو یقینی بنانے  کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مرکزی تربیتی اداروں  میں   پی ایم گتی شکتی  پر  تربیتی ماڈیولز  کے ذریعہ  ریاستی سطح  کے عہدیداروں  کی صلاحیت سازی کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔بنیادی ڈھانچے  کو ترقی کا انجن  سمجھتے ہوئے  اور   بنیادی ڈھانچے کی  ترقی کے لئے  ‘مکمل حکومت’ کے طریقہ کار  کی ضرورت  کو سمجھتے ہوئے  پی ایم گتی شکتی  نیشنل ما سٹر پلان (این ایم پی) اکتوبر  2021  میں  شروع کیا گیا تھا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
Next Post
 گرین انرجی  کے شعبہمیں  بھارت میں امکانات’’سونے کی کان  ‘‘سے کم نہیں۔ پی ایم مودی

 وزیر اعظم نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں حکومت کے کاموں کی ستائش کی

اہم خبریں

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 مرکزی وزیر پیوش گوئل  نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے 13 ویں ہندوستان۔امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت  کریں گے
تازہ ترین خبریں

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔پیوش گوئل

15 جون 2023
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
 مرکزی وزیر پیوش گوئل  نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے 13 ویں ہندوستان۔امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت  کریں گے
تازہ ترین خبریں

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔پیوش گوئل

15 جون 2023
چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا
بین اقوامی

چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا

05 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d