ADVERTISEMENT
وسطی ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں منگل بعد دوپہر اُس وقت ایک نوجوان ہلاک ہوا جب وہ سڑک پر پید ل چل رہا تھا جس دوران وہاں سے ایک تیز رفتار ٹپر گزرا جس نے راہ چلتے لڑکے کوزور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہلوک لڑکے کی شناخت سہیل حسین راتھر ولد غلام حسن راتھر ساکن گاندربل کے بطور ہوئی ہے ۔ ادھر پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹپر کا ڈرائیور گرفتار کیا گیا ہے اور ٹپر بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔
ADVERTISEMENT