جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ایک ڈویڑن بنچ نے جموں و کشمیر کے ہوم سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے اندر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مقیم روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کی شناخت کرکے ان کی فہرست تیار کریں۔بتا دیں کہ ہائی کورٹ میں میانمار اور بنگلہ دیش سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کیلئے عدالتی احکامات کی خاطر ایک پی آئی ایل جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ پی آئی ایل کی سماعت آج جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی ڈویڑن بنچ نے کی۔ اسی دوران عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی نے کہا کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ ڈویڑن بنچ جس کی سربراہی چیف جسٹس پنکج مٹھل اور جسٹس موکش کھجوریا کاظمی کر رہے ہیں نے ہوم سیکرٹری کو 6 ہفتوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سیٹھی نے کہا کہ پی آئی ایل اس لیے دائر کی گئی تھی کہ جو لوگ جموں و کشمیر جیسے حساس مرکز کے زیر انتظام علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انہیں ملک بدر کیا جائے۔