نئی دہلی: ۶ اپریل (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 71 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کورنا سے مرنے والوں کی تعداد 521487 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ چار لاکھ 11 ہزار 569 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 86 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 11 ہزار 871 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.23 فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک ہزار 198 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے۔ اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار 567 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 81 ہزار 374 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 79 کروڑ 20 لاکھ 27 ہزار 142 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد 6 کے اضافے سے اب 3345 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 282 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6462811 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 68196 ہے۔ کرناٹک میں ایکٹو کیسز 32 کم ہو کر 1510 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 61 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3904162 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40055 ہے۔