پلوامہ// ضلع اننت ناگ میں ڈسڑکٹ ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی اس چمپئن شپ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 40 ٹیموں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں ڈسڑکٹ ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن نے جموں اینڈ کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن اور جموں اینڈ کشمیر سپورٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ ٹینس بال کرکٹ کی یہ چمپئن شپ 12 جون 2024 کو بوائز ہائر سیکنڈری سکول بجبہاڑہ میں اختتام پزیر ہوئی۔ اختتام تقریب میں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ کے وائس پرنسپل نذیر احمد نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ کے منیجر بشیر احمد کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھے۔اس چمپئن شپ میں ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لڑکوں اور لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے چمپئن شپ منعقد کرنے پر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی نذیر احمد اور بشیر احمد نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور مومنٹوز تقسیم کئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں منشیات کی وبا اور غلط کاموں سے دور رہے۔














