اچھہ بل اننت ناگ میں جنگجو مخالف آپریشن
سرینگر کے صفاکدل علاقے میں اتوار کی شام کو نامعلوم افراد نے وہاں تعینات فورسز پارٹی پر گرنیڈ پھینکا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔ گرنیڈ حملہ کے فوراً بعد فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کرتے ہوئے علاقے میں تلاشی مہم چلائی ۔ گرنیڈ حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں اتوار کی شام کو فوج نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کرتے ہوئے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ اطلاعات کے مطابق صفاکدل سرینگر میں قائم 23بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر اتوار کی شام کو نامعلوم افراد نے گرنیڈ سے حملہ کیا جس دوران وہاں افراتفری کا ماحول پھیل گیا اور لگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ گرنیڈ حملے میں کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اس دوران حملہ آوروں کی تلاش کےلئے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے ۔ تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ دریں اثناءجنوبی کشمیر کے اچھہ بل ، تاجوارا، سنسوما میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کی بناءپر فوج کی 19آر آر اور جموں کشمیر پولیس کی 164بٹالین سی آر پی ایف نے پولیس کے ہمراہ علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی مہم شروع کی گئی اور لوگوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی تاہم آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں کسی بھی جگہ جنگجوﺅں اور فوج کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا اور ناہی فوج نے کسی جگہ سے کوئی ممنوعہ اشیاءبرآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔