جموں و کشمیر میں تقریباً 12.41 لاکھ گھرانوں کو اجولا 1.0 کے تحت ایل پی جی کنکشن فراہم کیے گئے۔ ایل جی
سرینگر/موں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اننت ناگ میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا افتتاح کرنے کے دوران منعقد ایک تقریب میں کہا کہ جموں کشمیر ایک نئے خود اعتمادی کے ساتھ شاندار مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں کی 100 فیصد سیچوریشن نے غریبوں، کسانوں اور سماج کے محروم طبقے کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس کا فائدہ کم آمدنی والے گھرانوں تک پہنچایا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تقریباً 12.41 لاکھ گھرانوں کو اجولا 1.0 کے تحت ایل پی جی کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اجولا یوجنا جیسی سماجی تحریکوں نے خواتین کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں بنیادی سہولیات جیسے ہاو¿سنگ، بجلی، پانی، بیت الخلا، گیس، سڑکیں، ہسپتال اور اسکول کے مسائل کو حل کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے۔نئے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کے شروع ہونے پر انڈین آئل کارپوریشن، جہلم آئل ایجنسی اور علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موسم سرما کے دوران پلانٹ میں یومیہ 3240 سلنڈر فراہم کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اجولا یوجنا جیسی سماجی تحریکوں نے خواتین کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں بنیادی سہولیات جیسے ہاو¿سنگ، بجلی، پانی، بیت الخلا، گیس، سڑکیں، ہسپتال اور اسکول کے مسائل کو حل کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ایک نئے خود اعتمادی کے ساتھ شاندار مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں کی 100 فیصد سیچوریشن نے غریبوں، کسانوں اور سماج کے محروم طبقے کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے۔ایل جی نے مزید کہا کہ اجولا یوجنا کے تحت ملک بھر میں کل 8کروڑ غریب اور پسماندہ کنبوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں قبائیلی خاندان بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجولا یوجنا 2.0کا مقصد ایک کروڑ کم آمدنی والے گھرانوں کو ایک پی جی کنکشن فراہم کرنا ہے جو پہلے اس سکیم کے تحت نہیں آتے تھے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے مزید کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہل فائدہ اٹھانے والا اجولا یوجنا کے تحت محروم نہ رہے۔