وادی میںنامساعدموسمی صورتحال
سرینگر/28فروری //وادی میں ناموسمی صورتحال کے پیش نظر دسویںسے 12ویں جماعت تک کے بورڈ امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو امتحان میں شرکت کےلئے طلبہ کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا تھا۔ ادھر محکمہ کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب24اور 25مارچ کو لئے جائیں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے یکم مار چ کو لئے جانے والے امتحانات کوملتوی کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق خراب موسمی حالات کے پیش نظر، جے کے بی او ایس ای نے جمعہ کو 10ویں سے 12ویں جماعت کے تمام امتحانات مارچ-01 اور مارچ-03 کو ہارڈ زون میں ملتوی کر دیئے ہیں۔بورڈ نے ایک حکمنامے میں کہاکہ خراب موسم کے پیش نظر، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 01-03-2025 اور 03-03-2025 کو منعقد ہونے والے ہیں، اور اس کے ذریعے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔بورڈ نے کہا کہ 10ویں اور 11ویں جماعت کے امتحانات جو پہلے مارچ-01 کو ہونے والے تھے وہ 25 مارچ کو ہوں گے۔بارہویں جماعت کے امتحانات جو یکم مارچ کو ہونے تھے وہ 24 مارچ کو ہوں گے۔بورڈ نے اس دوران مزید کہا کہ امتحانات کے وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔ دریں اثناءجمعہ یعنی 28فروری کے روز جو امتحانی پرچے تھے ان کا امتحان حسب معمول لیا گیا تاہم دور دراز علاقوں کے طلبہ کو اپنے امتحانی مراکز تک پہنچنے میں کافی پریشانی ہوئی اور کئی ایک امتحانات شروع ہونے کے بعد پہنچے ۔ طلبہ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سخت برفباری ہونے کی وجہ سے طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کا بھی سامنا رہا ۔ انہوںنے بتایا کہ آئندہ اگر اس طرح کی صورتحال درپیش آئے تو حکام کو چاہئے کہ طلبہ کو رعایت دے ۔